خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 369 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 369

خطبات طاہر جلد ۱۰ 369 خطبه جمعه ۲۶ / اپریل ۱۹۹۱ء ڈالیں کہ اس دنیا میں بھی یہی ہوتا چلا آیا ہے اور آج بھی یہی ہوتا ہے کہ بعض دفعہ بڑے بڑے امیر، بڑے بڑے دولت مند اچانک ایسے مصائب کا اور حوادث کا شکار ہو جاتے ہیں کہ کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ساری دولتیں مٹ جاتی ہیں جو کچھ کمائی تھی وہ سب ختم ہوگئی۔تو اگر دنیا کی دولتیں محفوظ نہیں ہیں تو روحانی دولت بھی ان معنوں میں محفوظ نہیں ہے۔اگر کوئی بلا پڑے گی تو بلا ان نعمتوں کو تباہ بھی کر سکتی ہے اس لئے دعا ہی کے ذریعے ان نعمتوں کی حفاظت کی مدد مانگنی چاہئے۔رَبَّنَا اغْفِرْلِی وَلِوَالِدَى اے خدا! مجھے بھی بخش دے، میرے والدین کو بھی۔یہاں توازن پیدا کیا گیا ہے اور اولاد کے لئے جو دعا مانگی گئی تو اس کے مقابل پر فرمایا والدین کو بھی یاد رکھا کرو، والدین کے لئے بھی دعا کیا کرو۔وَلِوَالِدَی میں نماز کے قیام کی دعا نہیں کیونکہ وہ فوت ہوچکے ہیں اور اکثر صورتوں میں ہو چکے ہوتے ہیں یا بعض صورتوں میں فوت ہو چکے ہوتے ہیں اس لئے والدین کے لئے قیام نماز کی دعا نہیں ملے گی بلکہ بخشش کی دعا ملے گی۔وَلِلْمُؤْمِنِينَ اور مومنوں کے لئے بھی۔يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ جس دن کے حساب کتاب کیا جائے۔یہ ایک ایسا مضمون ہے جس کے متعلق آئندہ کبھی گفتگو کی ضرورت پیش آئے گی کہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے والد کے لئے جو دعا کی تھی جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کو خصوصی اجازت دی گئی تھی تو اس کے بعد پھر اس دعا کا کیا مطلب ہے کہ وَلِوَالِدَی میرے والدین کے لئے بھی۔کیا یہ وہی دعا ہے اور اس کے بعد خدا نے منع فرمایا یا یہ دعا کوئی اور مفہوم رکھتی ہے اور اسی طرح حضرت نوح کی دعا بھی ہمیں انہیں لفظوں میں ملتی ہے کہ وَلِوَالِدَى مجھے بھی بخش دے اور میرے والدین کو بھی بخش دے اور ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس نبی یعنی محمد رسول الله ﷺ اور ان کے ماننے والوں کے لئے یہ جائز قرار نہیں دیا کہ اَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُربى (التو به (۱۱۳) کہ خواہ وہ اقرباء ہی کیوں نہ ہوں یعنی صرف والدین کا ذکر نہیں دوسرے اقرباء بھی شامل ہیں کہ اگر وہ مشرک ہوں تو ان کے لئے استغفار نہیں کرنا۔تو یہ ایک ایسا مضمون ہے جو بعض دفعہ بعض دوست پوچھتے بھی ہیں کہ اب نماز میں ہم یہ دعا پڑھتے ہیں۔ہندوؤں سے اگر کوئی مسلمان ہوا ہو اور اس کے والدین مشرک ہوں تو کیا وہ نماز میں وہ دعا نہیں پڑھے گا اور پھر سوال یہ ہے کہ کیا صحابہ یہ دعا نہیں پڑھا کرتے تھے جن میں سے اکثر کے الله