خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 323
خطبات طاہر جلد ۱۰ 323 خطبہ جمعہ ۱۲ ار ا پریل ۱۹۹۱ء آنحضرت ﷺ نے اس دعا کے متعلق فرمایا کہ جو شخص سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرتا ہے ، پھر آیت الکرسی کی تلاوت کرتا ہے ، پھر ال عمران کی اس آیت کی تلاوت کرتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَبِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَابِمَا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( آل عمران (۱۹): شَهِدَ اللہ اللہ تعالیٰ اس بات کا گواہ ہے أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا ھو کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں وَالْمَلَيْكَةُ اور فرشتے بھی اس بات کے گواہ ہیں اور اُولُوا الْعِلْمِ اور جتنے صاحب علم لوگ جتنے ہیں وہ بھی اس بات کے گواہ ہیں۔قَابِما بِالْقِسْطِ خدا تعالیٰ اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے سارے ہمیشہ انصاف پر قائم رہتے ہیں اور وہ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيم عزیز بھی ہے اور حکیم بھی ہے۔اس آیت کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر یہ دعا پڑھتے ہیں جو ابھی میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے فرمایا: جو شخص بھی ہر فرض نماز کے بعد یہ دعائیں کرے گا اس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے جنت بطور ماوی مقدر کر دی ہے اور اسے جنت الفردوس میں سکونت عطا کروں گا اور ہر روز ستر مرتبہ اسے اپنے دیدار سے مشرف کروں گا۔یہاں لفظ ستر جو ہے اس کے متعلق بتانا ضروری ہے کہ عربوں میں یہ ایک عدد ہے جو کثرت کی علامت ہے یعنی بکثرت میں اسے دیدار نصیب کروں گا۔تو عرب اسے یوں بھی بیان کرتے ہیں کہ ستر مرتبہ۔تو اس سے مراد ظاہری طور پر ہ ے نہیں ہے۔بعض تو ان جنتوں میں ایسے بھی ہوں گے جیسے حضرت محمد مصطفی عمل ہے جو ہمیشہ دیدار کی حالت میں ہی رہیں گے اور ساتھ ہی یہ جو نسخہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے اس کو آنحضور ﷺ نے فراخی رزق کا نسخہ بھی بیان فرمایا ہے۔پس وہ لوگ جو مختلف قسم کی تنگیوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو اسی ترتیب سے یہ دعا کرنی چاہئے جس کا آخری ٹکڑا یہ ہے۔وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ تو ان سب دعاؤں سے گزرنے کے بعد جب آپ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ تک پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کی اس دعا کو باقی سب دعاؤں کی برکت سے بھی قبول فرمالے گا اور آپ کے رزق میں فراخی عطا فرمائے گا۔اب چونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے اس لئے ایک دو دعاؤں کے بعد میں پھر اس مضمون کو