خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 321
خطبات طاہر جلد ۱۰ 321 خطبہ جمعہ ۱۲ ار ا پریل ۱۹۹۱ء دعا کے سہارے کے بغیر ہر وقت خطرے میں ہیں۔پس اگر تم متشابہات سے ثابت قدمی سے گزرنے کی اہلیت رکھتے ہو اور بار بار شکوں کے ذریعہ ، اپنے ایمان کو ضائع نہیں کرتے تو پھر یہ دعا کرو، پھر تمہارے ایمان کو نئی طاقت نصیب ہوگی پھر تمہیں مشکل مقامات پر،لڑکھڑانے کی جگہوں پر خدا کی طرف سے سہارے دیئے جائیں گے اور ٹی طاقتیں عطا کی جائیں گی۔پھر تمہیں ہر خطرے کے مقام سے گرنے سے بچالیا جائے گا۔رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران : ۱۰) اے خدا! تو ایک ایسے دن کے وقت ہم سب کو اکٹھا کرنے والا ہے۔جس میں کوئی شک نہیں۔اب دیکھیں کتنی پر حکمت بات ہے۔اس مضمون سے اس فقرے کا کتنا گہرا تعلق ہے جو پہلے بیان ہو چکا ہے۔فرمایا: ریب کی بات چل رہی تھی کہ اے خدا! وہ لوگ جو متشابہات کے وقت شک نہیں کرتے ان کے ساتھ شامل ہوکر یہ دعا کیا کرو کیونکہ بالآخر ایک ایسا دن آنے والا ہے جس میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا۔جن باتوں کو تم آج نہیں سمجھ سکے وہ کل تمہارے سامنے کھول دی جائیں گی اور جب وہ کھول دی جائیں گی تو پھر تمہیں معلوم ہوگا کہ تم کتنی غلطی پر تھے۔اس لئے استغفار سے کام لیتے ہوئے دعاؤں کے ذریعہ ان ٹھوکروں سے بچنے کی کوشش کرو جن کا حال ایک ایسے دن پر کھول دیا جائے گا جس کے متعلق وہ دعا کرنے والے خود عرض کرتے ہیں کہ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ اس دن ہمارے ساتھ ربوبیت کا سلوک فرمانا جس دن سب دنیا اکٹھی ہوگی اور اس دن میں کوئی شک والی بات نہیں ہوگی۔یہاں دو معنی ہیں۔وہ دن شک سے بالا ہے یعنی لازماً ایسا ایک دور آنے والا ہے جس میں یہ باتیں ہوں گی اور اس دن کوئی شک والی بات نہیں ہوگی۔سب پردے اٹھا دئیے جائیں گے۔پھر سورۃ آل عمران آیت ۱۷ میں متقیوں کی دعا کے طور پر یہ دعا سکھائی : رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے خدا! ہم ایمان لے آئے۔پس ہمارے گناہ بخش دے۔وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔پھر آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ نے خود یہ دعا سکھائی: قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُوْلِجُ النَّهَارَ