خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 314
خطبات طاہر جلد ۱۰ 314 خطبہ جمعہ ۱۲ ار ا پریل ۱۹۹۱ء کی فوجیں بہت زیادہ تھیں اور بہت طاقتور تھیں اور اس کے مقابلے پر حضرت طالوت کی فوج بہت مختصر تھی اور اس میں سے بھی بہت سے ایسے تھے جو ابتلاء پر پورا نہیں اتر سکے اور آخر وقت تک ساتھ نہ دے سکے۔اس لئے جو باقی بچے وہ بہت ہی تھوڑے رہ گئے۔اس وقت انہوں نے ایک دعا کی ربنا أفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقره: ۳۵۱) کہ اے خدا ! ہم پر مبر نازل فرما، ہمیں صبر عطا فرما، وثبّتْ أَقْدَامَنَا اور ہمارے قدموں کو متحکم اور مضبوط کر دے۔وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اور ہمیں انکار کرنے والوں کی قوم پر فتح نصیب فرما۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دعا ایسی تھی جسے میں نے فوراً قبول کرلیا فَهَزَمُوهُمْ بِإِذْنِ اللهِ ( البقرہ:۲۵۲) پس وہ جوعظیم شکست انہوں نے دشمن کو دی وہ محض اللہ کے اذن سے تھی ورنہ ان میں یہ طاقت نہیں تھی کہ اتنے بھاری دشمن پر فتحیاب ہو سکتے۔پھر قرآن کریم نے آنحضرت ﷺ کی دعاؤں کا بھی نقشہ کھینچا ہے۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم میں باقی انبیاء کی دعائیں ہیں محمد رسول اللہ ﷺ کی دعائیں نہیں حالانکہ بہت سی دعا ئیں جن میں نام نہیں لیا گیا اور بعض ایمان والوں کی دعا ئیں بتائی گئی ہیں وہ دعائیں وہ ہیں جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ اور آپ کے ساتھیوں کی دعائیں تھیں اور بہت سی ایسی دعائیں ہیں جو خدا تعالیٰ نے خود آپ کو مخاطب کر کے سمجھائیں کہ یہ دعا مجھ سے کیا کرو۔یہ ساری دعائیں قرآن میں محفوظ ہیں۔اس کے علاوہ اور بھی دعائیں ہیں جن کا قرآن میں تفصیل سے ذکر نہیں ملتا لیکن مضمون موجود ہے ان دعاؤں کا انشاء اللہ بعد میں ذکر کروں گا۔ایک دعا یہ بتائی: أَمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ مَن بِاللهِ وَمَلَكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ (البقرة: ٢٨٦) قت دیکھو! محمد رسول اللہ خدا تعالیٰ کی ہر اس چیز پر ایمان لے آئے ، ہر اس بات پر ایمان لے آئے۔ہر اس حکم پر ایمان لے آئے جو ان کی طرف نازل کی گئی اور ان کے ساتھ ہی ان پر ایمان صلى الله لانے والے بھی خدا کی کامل وحی پر ہر طرح سے ایمان لے آئے۔یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چل چل کر جن جن باتوں پر وہ ایمان لاتے گئے آپ کے صحابہ آپ کے غلام بھی ان باتوں پر ایمان لاتے چلے گئے۔كُلٌّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلَبِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِہ یہ سب کے سب وہ ہیں جو اللہ پر قت بھی ایمان لائے ملائکہ پر بھی ایمان لائے اور کتابوں پر بھی ایمان لائے اور خدا تعالیٰ کے رسولوں پر