خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 245 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 245

خطبات طاہر جلد ۱۰ 245 خطبہ جمعہ ۱۵/ مارچ ۱۹۹۱ء کرو۔باہر کی سیر تو ایک سیر ہوتی ہی ہے لیکن اس سیر کا فائدہ کوئی نہیں۔سِيرُوا فِي الْأَرْضِ (الانعام:۱۲) کا کوئی فائدہ نہیں اگر انسان سیر فی اللہ کے لائق نہ بن سکے۔پس دنیا کی سیر کریں لیکن مزے خدا کے اٹھائیں۔اگر دنیا کی سیر کر کے دنیا ہی کے مزے اٹھا کر رہ جائیں گے تو آپ کی ساری زندگی بے کار جائے گی۔یہ وہ مضمون ہے جو سورۂ فاتحہ ہمیں سکھاتی ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اپنی نماز میں آپ سورہ فاتحہ کے اس پہلے جزو پر ہی غور کرنا شروع کریں تو ساری زندگی کی نمازیں لذت سے بھر سکتی ہیں اور آپ اس مضمون پر عبور نہیں حاصل کر سکتے۔یہ مضمون ہمیشہ آپ پر غالب رہے گا۔چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے اس کا دوسرا حصہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کرونگا۔ہاں خطبہ ختم کرتے ہوئے میں بتادوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف ممالک کو براہ راست خطبہ سننے کا شوق پیدا ہورہا ہے اور اس سے کافی استفادہ بھی کر رہے ہیں۔پہلے بھی میں نے بعض دفعہ ان ممالک کے نام بیان کئے ہیں درمیان میں وہ فہرست میرے سامنے نہیں رکھی گئی اس لئے میں ذکر نہیں کر سکا۔جن لوگوں نے کافی محنت کر کے اور خرچ کر کے براہ راست خطبے میں شامل ہونے کا انتظام کیا ہے وہ اگر میری زبان سے یہ سنیں کہ میں جانتا ہوں آپ خطبہ سن رہے ہیں تو ان کو بہت خوشی ہوتی ہے۔پھر وہ خوش ہو کر خط بھی لکھتے ہیں کہ جب آپ نے ہمارا نام لیا تو بڑا مزا آیا۔پس یہ ان کا حق ہے۔اس لئے میں ان کے نام لے دیتا ہوں لیکن ہمیشہ نہیں لے سکوں گا۔اب رمضان کا مہینہ آرہا ہے تو ان کو بھی آپ دعاؤں میں یاد رکھیں جنہوں نے آج کے زمانے سے اس طرح استفادہ کیا کہ دنیا تو گندی فلمیں دیکھنے کیلئے ہوائی یعنی آسمانی ذرائع سے ٹیلی وژن اور ریڈیو کے رابطے پیدا کرتی ہے اور احمدی دنیا میں ایک نئی رسم ڈال رہے ہیں کہ نیک باتیں سنے کیلئے اور بنی نوع انسان میں ایک روحانی وحدت پیدا کرنے کی خاطر وہ خدا تعالیٰ کی ان نعمتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔پچھلے یکم اور 8 مارچ کے خطبات جن جن ممالک نے سنے ہیں ان میں فرانس ہے، جاپان ہے،ناروے ہے، ماریشس ہے، ڈنمارک ہے اور U۔K کے اندر بہت سے ایسے شہر ہیں جنہوں نے براہ راست یہ خطبات سنے اور جرمنی میں بھی ایسے بہت سے شہر ہیں جنہوں نے خطبات براہ راست سنے۔یکم مارچ میں غالباً جر منی شامل نہیں ہو سکا لیکن 8 مارچ میں فرانس، ماریشس ، ڈنمارک، ناروے، جاپان