خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 237
خطبات طاہر جلد ۱۰ 237 خطبہ جمعہ ۱۵/ مارچ ۱۹۹۱ء ڈوب کر دیکھیں تو پہلے ایک خدا دکھائی دے گا ، پھر اس ایک خدا کے مختلف جلوے دکھائی دیں گے اور اس کی صفات بڑھتی رہیں گی مگر مرکز ہمیشہ وہی ایک ذات رہے گی۔انتشار صفات کا ہے ذات کا نہیں اور اس ذات سے تعلق رکھنے والی ساری صفات ہیں۔اس مضمون کو سمجھنے والی چابی الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ میں ہے یعنی اس رب کو ہر صفت لائق اور زیب ہے جس نے تمام جہانوں کو پیدا کیا اور تمام جہانوں کی پرورش کی۔پس العلمین کا ہر وہ ذرہ خدا کی طرف اشارے کر رہا ہے اور ایک ذات کی طرف اشارہ کرنے کے باوجود اس کی تمام صفات کی طرف بھی اشارے کر رہا ہے۔یہ وہ پہلو ہے جس پہلو سے خدا تعالیٰ کا اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کا جملہ یا بیان واقعہ بغیر کسی تردد کے بغیر کسی تصنع کے خدا تعالیٰ کی تمام صفات کی طرف انگلیاں اٹھارہا ہے لیکن اس ضمن میں ایک احتیاط کی بھی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ قرآن کریم میں جس رنگ میں حمد کا مضمون بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کریں اور غور سے یہ بات دیکھیں کہ جہاں جہاں بھی قرآن کریم نے حمد کا لفظ استعمال کیا ہے وہاں خدا کی صفات کو سمجھنے کی کھڑکیاں کھولی گئی ہیں اور ہر کھڑ کی ذات کے الگ جلوے دکھا رہی ہے اور اس مضمون کو کھولتی چلی جاتی ہے۔پس بجائے اس کے کہ اپنے ذوقی نکتوں کے ذریعے آپ اس مضمون کو سمجھنے کی کوشش کریں قرآن کریم نے خود جو کھڑکیاں کھولی ہیں ، جو روزن ہمارے سامنے رکھ دیئے ہیں ان سے خدا تعالیٰ کی صفات کا معائنہ کریں تو کسی قسم کی غلطی نہیں کریں گے۔میں نے کہا تھا کہ خدا ظالم نہیں ہے اس کے باوجود سزا کا مضمون ملتا ہے۔رب العالمین ، رحمان، رحیم ، مالک کا ذکر ہے۔غضب ناک خدا کا کوئی ذکر نہیں، اس کے باوجو دسورۂ فاتحہ ختم ہونے سے پیشتر ہی ہمیں الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا مضمون نظر آجاتا ہے تو پھر ان کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ ان سب کا تعلق الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ سے ہے اور یہ مضمون آپ کو قرآن کریم کی مدد سے سمجھ آئے گا اس لئے جب قرآن کریم کا مطالعہ کریں اور خصوصیت کے ساتھ جہاں تسبیح کا مضمون ہو اور حمد کا مضمون بیان ہو وہاں غور کریں اور ٹھہریں اور پھر آپ دیکھیں کہ اس کھڑکی سے آپ کو اور کیا دکھائی دیتا ہے تو وہاں آپ کو بہت سی صفات باری تعالیٰ دکھائی دینے لگیں گی۔اس کی ایک دو مثالیں میں نے مضمون کھولنے کی خاطر چنی ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ