خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 233
خطبات طاہر جلد ۱۰ 233 خطبہ جمعہ ۱۵/ مارچ ۱۹۹۱ء سورۃ فاتحہ کے ذریعے نماز میں لذت حاصل کرنا اور سورہ فاتحہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی صفات کی سیر کرنا اور خدا تعالیٰ سے ایک ذاتی تعلق پیدا کرنا۔یہ مضمون تو لا متناہی مضمون ہے لیکن ایک دو اور خطبات اس مضمون پر اس لئے دوں گا تا کہ ہر انسان اپنے اپنے ذوق کے مطابق استفادہ کرتے ہوئے پہلے سے بہتر صحت مند نمازیں پڑھ سکے۔پہلے سے بہتر لذت والی نمازیں پڑھ سکے اور اپنی نمازوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔میں نے یہ بیان کیا تھا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتح:۲) کے ساتھ جو صفات بیان ہوئی ہیں وہ چار بنیادی صفات ہیں اور تمام صفات باری تعالیٰ کے لئے یہ ماں کا حکم رکھتی ہیں اور ہر صفت ان میں سے کسی نہ کسی سے پھوٹی ہے یا خاص تعلق رکھتی ہے۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے ایک مرتبہ میں نے دعا کے ذریعے مدد چاہی کہ اللہ تعالیٰ اس کو مجھ پر اور کھول دے تاکہ کوئی ایسا نکتہ میں جماعت کو سمجھا سکوں جس سے ہر شخص بڑی آسانی کے ساتھ فائدہ اٹھا سکے ، ورنہ رحمانیت ، رحیمیت ، مالکیت وغیرہ کے اوپر انفرادی طور پر غور کر کے دیگر صفات باری تعالیٰ سے ان کا تعلق تلاش کرنا ایک مشکل اور دقیق مضمون ہے جس پر ہر کسی کو دسترس نہیں، ہر شخص جس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بات سمجھادی جو آج میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ تمام صفات باری تعالیٰ کا تعلق صرف ربوبیت سے نہیں۔صرف رحیمیت سے نہیں، رحمانیت سے نہیں ، مالکیت سے نہیں بلکہ سورہ فاتحہ کے اس پہلے بیان سے ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ یعنی ربوبیت سے نہیں بلکہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ سے ہے اور اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کے ساتھ ہے اور الرحیم کے ساتھ اور ملت کے ساتھ ہے۔گویا اسی حمد کے جوڑ کے ساتھ۔چنانچہ جب میں نے اس پر غور کیا تو میں حیران رہ گیا کہ صرف الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کے مضمون میں وہ تمام صفات بھی بیان ہوگئی ہیں جو ہمیں معلوم ہیں اور وہ تمام صفات بھی اس کے اندر شامل ہوگئی ہیں جو ہمیں معلوم نہیں مگر ہم سے زیادہ عالم لوگوں کو معلوم ہیں یا اس زمانے کو معلوم نہیں آئندہ زمانے کو معلوم ہوں گی۔اس مضمون کو میں مزید کچھ کھول کر بیان کرتا ہوں تا کہ پھر آپ غور کے ذریعے اس سے مزید استفادہ کر سکیں۔رب کے بہت سے معانی ہیں۔اگر پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا اور ترقی دینے والا اور محبت سے خیال رکھنے والا اور روزمرہ کی ضرورتیں پوری کرنے والا اور کمزوریوں کو دور کرنے