خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 223 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 223

خطبات طاہر جلد ۱۰ 223 خطبہ جمعہ ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء نکلے گا اور اس کا سارا پانی پی جائے گا جو اسرائیل میں واقع ہے، بحیرہ طبریہ اس کا نام ہے جس کا حدیث میں ذکر ہے۔یہ اسرائیل کے علاقے میں ایک چھوٹا سا سمندر ہے جس میں سے دریائے Jordan ہو کر گزرتا ہے۔فرمایا: وہاں بہت بڑا لشکر جمع ہوگا اور وہ نکلے گا اور بہت بڑی طاقت ہے جو یلغار کرے گی۔پس اگر اسرائیل نے پچھلی دو تاریخی ہلاکتوں سے سبق حاصل نہ کیا اور تلخ تجربوں سے سبق حاصل نہ کیا تو تمام دنیا کے امن کو درہم برہم کرنے کے لئے اسرائیل سے فتنہ اٹھے گا اور یہ مقدر ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اسے تباہ کریں گے اور ہم ایسا انتظام کریں گے کہ وہ اور ان کے ساتھ ساری طاقتیں جو ان کی مرد اور مددگار ہیں ان کے ٹکڑے ٹکڑے اڑا دیں اور ان کو عبرت کا نشان بنادیں۔آخری پیغام اس حدیث میں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے گلوں میں ایسی گٹھلیاں نکالے گا اور ایسی بیماریاں پیدا کرے گا جن کے ساتھ وہ بڑے ہولناک طریق پر، بڑے وسیع پیمانے پر ہلاک ہوں گے اور یہ وہی بیماری ہے Aids جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔یہ جو میرا اندازہ ہے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حسب ذیل پیشگوئیوں پر مبنی ہے جو کہ حدیث میں تفصیل کے ساتھ ملتی ہیں۔حضرت نواس بن سمعان بیان کرتے ہیں کہ ایک روز آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دجال کا ذکر فر مایا اور تفصیل سے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے فرمایا۔یہ حدیث تو بہت طویل ہے۔میں اس میں سے صرف چند فقرے یہاں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ نے فرمایا: انــه خـارج خلة بين الشام والعراق کہ وہ شام اور عراق کے درمیان کے علاقے سے ظاہر ہوگا۔دائیں بائیں جدھر رخ کرے گا قتل و غارت کا بازار گرم کرتا چلا جائے گا۔پھر فرمایا :۔اس میں ایسے ابر باراں کی سی تیزی ہوگی جسے پیچھے سے تیز ہوادھکیل رہی ہو۔“ (جیسے آج کل کے جیٹ Jet ہوائی جہاز اڑتے ہیں ) پھر فرمایا:۔کہ ایسے ہی حالات میں اللہ تعالیٰ مسیح موعود کو مبعوث فرمائے گا اور انہیں بذریعہ وحی یہ خبر دے گا کہ انـی قــد اخرجت عبادًا لى لا يدان لاحد بقتالهم (حوالہ) کہ میں نے اب کچھ ایسے لوگ بھی بر پاگئے ہیں جن سے جنگ کی کسی میں طاقت نہیں۔“ 66 پھر مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یا جوج ماجوج کو برپا کرے گا اور وہ ہر بلندی سے تیزی کے