خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 190 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 190

خطبات طاہر جلد ۱۰ 190 خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء اپنا نفوذ قائم کریں، کس طرح اپنے دشمنوں سے بدلے لیں ، کس طرح زیادہ سے زیادہ دولت اکٹھی کریں۔یہ سیاست کی زندگی چند دن کی تو ہے۔کل پتا نہیں کیا ہونے والا ہے۔پھر جو کچھ کمانا ہے آج کمالو۔خواہ عزیں بیچ دو، خواہ ووٹ بیچو، خواہ ووٹ خرید و۔ہر چیز جب سیاست میں جائز قرار دے دی جائے تو جو سیاستدان پیدا ہوں گے وہ قوم کے مفاد کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں اور اس سارے رجحان میں سب سے زیادہ ظالمانہ کردار مصنوعی معیار زندگی ادا کرتا ہے۔جن قوموں میں اپنی اقتصادی توفیق سے بڑھ کر عیاشی کے رجحان پیدا ہو جائیں۔وہ قومیں بھکاری بن جاتی ہیں ان کی سیاست بھی داغدار ہو جاتی ہے، ان کی اقتصادیات بھی پارہ پارہ ہوجاتی ہے ان کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔پس یہ صیحتیں کن پر عمل کریں گی، کون سے کان ہوں گے جو ان نصیحتوں کو سنیں گے، کون سے دل ہوں گے جو ان نصیحتوں کو سن کر ہیجان پذیر ہوں گے اور ان میں حرکت پیدا ہوگی۔اگر تمام تر سیاست اور اخلاق اور اقتصادیات کی بنیاد ہی متزلزل ہو۔اگر نظریات بگڑے ہوئے ہوں اگر نیتیں گندی ہو چکی ہوں تو دنیا میں کوئی صحیح نصیحت کسی پر نیک عمل نہیں دکھا سکتی۔اس لئے جس طرح میں نے غیر قوموں کو نصیحت کی ہے کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کی حفاظت کرو۔تمہاری نیتوں میں شیطان اور بھیڑئیے شامل ہیں اور دنیا کی ہلاکت کا فیصلہ تمہاری نیتیں کرتی ہیں۔تمہاری سیاسی چالاکیاں تمہاری نیتوں پر غالب نہیں آسکتیں بلکہ ان کی محمد ہو جایا کرتی ہیں اسی طرح میں مسلمان ملکوں اور تیسری دنیا کے ملکوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کو ٹولو۔اگر تم اس لئے بچپن سے انجنیئر نگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہو کہ رشوت لینے کے بڑے مواقع ہاتھ آئیں گے اور بڑی بڑی کوٹھیاں بناؤ گے اور ویسے محل تعمیر کرو گے جیسے ہمسائے یا کسی اور کے محل تم نے دیکھے تھے تو اس نیست کے ساتھ تم دنیا میں کچھ بھی تعمیر نہیں کر سکتے۔اگر اس لئے ڈاکٹر بنا چاہتے ہو کہ زیادہ سے زیادہ روپیہ اکٹھا کر کے اپنے لئے سونے کے انبار بناؤ گے اور رے برے عظیم الشان ہسپتال تعمیر کرو گے اور زیادہ سے زیادہ روپیہ کھینچتے چلے جاؤ گے اور اپنی اولاد کے لئے دولتوں کے خزانے پیچھے چھوڑ جاؤ گے تو پھر تم خود بیمار ہو۔Physician Heal Thyself ایسے ڈاکٹر بننے سے بہتر ہے کہ تم خود مر جاؤ کیونکہ جو قوم کی فلاح و بہبود کے لئے علم طب نہیں سیکھتا اس کے علم طب میں کوئی برکت نہیں ہوتی۔پس اگر سیاستدان بننے کے وقت تم نے یہ خوا میں دیکھیں یا اس سے پہلے یہ خوا میں دیکھی