خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 13 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 13

خطبات طاہر جلد ۱۰ 13 خطبہ جمعہ ۴ / جنوری ۱۹۹۱ء بفضلہ تعالیٰ ابھی تک قائم ہے تو آئندہ کے اعداد و شمار میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس میں آر پاکستان کو شامل نہ سمجھیں، اُس کے علاوہ کے اعداد و شمار ہیں۔جرمنی اول رہا ہے اور تحریک جدید میں بھی اول تھا اور خوشی والا تعجب اس بات پر ہے کہ ہندوستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔گو باقی امور میں مختلف قسم کے جو چندے ہیں ان میں ہندوستان کا نمبر بہت پیچھے ہے لیکن وقف جدید میں خدا کے فضل سے ہندوستان اس وقت دنیا کی جماعتوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔تحریک جدید میں ہندوستان کی پوزیشن چھٹے نمبر پر تھی۔برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے اور امریکہ چوتھے نمبر پر، برطانیہ تحریک جدید میں دوسرے نمبر پر تھا تو ایک سیڑھی نیچے اترا ہے وقف جدید کے معاملے میں اور اسی طرح امریکہ نے بھی اور کینیڈا نے بھی یہی نمونہ دکھایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر اس کا برعکس مضمون دکھاتا ہے۔آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں کہ: ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے (درین صفحہ ۱۷) لیکن یہاں معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا برطانیہ کو مخاطب کر کے کہہ رہا ہے کہ تیرے گھٹنے سے قدم آگے گھٹایا ہم نے ، ایک قدم تو اترا ہے تو ہم بھی ایک ہی قدم اترے ہیں تو تحریک جدید کے مقابل پر وقف جدید میں جو مثال برطانیہ نے قائم کی وہی امریکہ نے اختیار کی اور کینیڈا نے بھی اور انڈونیشیا نے بھی۔کافی دور دور تک آپ کے نمونے کے اثر پہنچے ہیں اور ماریشس بھی اسی طرح اسی نمونے پر ہے۔یعنی سارے ایک ایک سیڑھی نیچے اتر گئے ہیں۔لیکن ایک خوشی کی بات یہ ہے کہ ناروے جو آٹھویں نمبر پر ہے اس کا پہلے تحریک جدید میں کہیں کوئی شمار ہی نہیں تھا، یہ بھی جس طرح Dark Horse ہوتا ہے گھڑ دوڑ میں، ایک نامعلوم Unseen Player کی طرح اچانک وقف جدید میں ایک پوزیشن حاصل کر گیا ہے اور ڈنمارک بھی اسی طرح تحریک جدید کے مقابلے میں شامل نہیں ہو سکا تھا لیکن نویں نمبر پر آ گیا ہے اور ہالینڈ دسویں نمبر پر ہے۔پہلے بھی دسویں نمبر پر تھا اس نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔جہاں تک فی کس چندہ دینے کا تعلق ہے، تحریک جدید میں جاپان خدا کے فضل سے دُنیا کے سب ممالک میں آگے تھا ، اب سوئٹزر لینڈ نے یہ پوزیشن حاصل کر لی ہے یعنی وقف جدید کا فی کس