خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 264 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 264

خطبات طاہر جلد اول 264 خطبه جمعه ۱۲ / نومبر ۱۹۸۲ء دونوں سے تعلق رکھتا ہے اور مغفرت اور رضوان کا نتیجہ بھی جو دنیا و آخرت دونوں سے تعلق رکھتا ہے۔مغفرت اور رضوان کا وہ نیک انجام کیسے حاصل کیا جائے اور آنحضرت علیہ نے ہمیں اس مغفرت اور رضوان کو حاصل کرنے کے سلسلہ میں کیا سعی فرمائی ، اس کا ذکر اس آیت میں ملتا ہے جو میں نے ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔یعنی دنیا کی زندگی کے تمام بد پہلوؤں سے بچنے کا بہترین ذریعہ کیا ہے ، اس کا پہلا حصہ قرآن کریم یہ بیان فرماتا ہے وہی لوگ ہیں جو زندگی کے بد پہلوؤں سے بیچ کر اس کے نیک اور پاکیزہ پہلوؤں کو اختیار کرتے ہیں۔الَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيُّ الْأُمِي الَّذِى وہی لوگ اس عظیم الشان مطلب کو پا جاتے ہیں جو نبی امی حضرت محمد مصطفے علم کی پیروی کرتے ہیں۔جس نظر سے اس نے دنیا کو دیکھا۔جس طرح اس نے دنیا میں رہ کر دنیا سے پاک زندگی بسر کی اور حیات روحانی کا ایک عظیم الشان نمونہ قائم فرمایا اگر تم اس رسول کی پیروی کرو گے تو تم بھی دنیا کی ہر قسم کی بدی سے پاک رہو گے، اس کے شر سے بچے رہو گے اور اس کے نیک پہلوؤں سے استفادہ کرنے کے اہل قرار دیئے جاؤ گے۔اس آیت میں آنحضرت عملے کی مساعی کا جو خلاصہ پیش کیا گیا ہے وہ یہ ہے يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ آپ ہمیشہ نیک کاموں کا حکم دیا کرتے تھے يَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ اور برے کاموں سے اور بدیوں سے روکتے رہے۔یعنی تمام زندگی آپ نے ہمیشہ نیک احکام جاری فرمائے اور برے کاموں سے روکا ، اور اپنے ماننے والوں پر طیبات کو حلال کیا اور خبائث کو حرام قرار دیا۔یعنی آپ کی تعلیم میں زندگی کے سارے اچھے پہلو موجود ہیں اور زندگی کے سارے بد پہلوؤں سے نجات بخشی گئی ہے۔زندگی کے ہر مختلف شعبہ میں خواہ وہ ماکولات سے تعلق رکھتا ہو یعنی کھانے پینے کی چیزوں سے یا پہنے اوڑھنے سے یا معاشرہ سے۔ہر پہلو میں طیبات بھی ملتی ہیں اور خبائث بھی ملتی ہیں تو آنحضرت ﷺ کے متعلق فرمایا گیا کہ وہ اپنے ماننے والوں پر یہ دونوں امور کھول دیتا ہے، کوئی لگی لپٹی باقی نہیں رکھی، کوئی مخفی راز نہیں رہنے دیا، زندگی کے تمام برے پہلوؤں سے خوب اچھی طرح آگاہ فرما دیا اور زندگی کے تمام اچھے پہلوؤں سے بھی خوب کھول کر آگاہ فرما دیا۔اور صرف یہی نہیں بلکہ ان برائیوں سے بچنے میں ان کی مدد کی۔چنا نچ يَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ میں ایک عجیب