خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 37
خطبات طاہر جلد اول 37 37 خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۸۲ء گزشتہ مالی سال میں خدائی افضال اور جماعتی قربانی کی برکت ( خطبه جمعه فرموده ۹ جولائی ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ) है تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ ابتدائی آیات تلاوت فرمائیں : المة ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنُهُمْ يُنْفِقُونَ ) (البقره: ٣-٢) اور پھر فرمایا: صدر انجمن احمدیہ کا وہ مالی سال جو کیم جولائی ۱۹۸۱ء سے شروع ہوا تھا۔۳۰ جون ۱۹۸۲ء پر اختتام پذیر ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سال بہت ہی کامیاب ثابت ہوا ہے۔چنانچہ صرف محاصل خالص جو متوقع تھے وہ ایک کروڑ چھ لاکھ سولہ ہزار ایک سو پچاس روپے تھے۔لاکھوں روپے کا مشروط بآمد بجٹ اس کے علاوہ ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو وصولی ہوئی وہ ایک کروڑ چھ لاکھ کے مقابل پرتمیں لاکھ انہتر ہزار روپے زائد یعنی کل ایک کروڑ چھتیں لاکھ تر اسی ہزار روپے وصولی ہوئی۔اس پر جہاں ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں وہاں ان کارکنان کا شکریہ بھی واجب ہے جو مرکزی ہوں یا مقامی