خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 369 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 369

خطبات طاہر جلد اول 369 خطبہ جمعہ ۳۱ دسمبر ۱۹۸۲ء اب میں صرف چند لفظوں میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔جمعہ پر آنے سے قبل مجھے وقف جدید والوں کی طرف سے ایک ارجنٹ (Urgent) یعنی فوری چٹھی ملی کہ وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہونا ہے اور گزشتہ طریق یہی ہے کہ یہ اعلان جلسہ سالانہ کے بعد پہلے خطبہ جمعہ میں کیا جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لئے کسی خاص تحریک کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید میں ہمیشہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح حصہ لیتی رہیگی چونکہ اس تحریک کو بہت اچھی خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔اس لئے اس کی ضرورتوں کو جو دراصل جماعت کی ضرورتیں ہیں، جماعت نے بہر حال پورا کرنا ہے اور وہ انشاء اللہ تعالیٰ پوری کرے گا۔ان چند الفاظ کے ساتھ میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔سب دوست یہی کوشش کریں کہ جہاں تک توفیق ہو، پہلے سے بڑھ کر اس میں حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (روز نامه الفضل ربوه ۲۴ / مارچ ۱۹۸۳ء)