خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 359 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 359

خطبات طاہر جلد اول 359 خطبہ جمعہ ۳۱ دسمبر ۱۹۸۲ء جلسہ سالانہ کا کامیاب انعقاد، اسلامی پردہ کی تلقین اور وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ( خطبه جمعه فرموده ۳۱ دسمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان اور فضل اور کرم ہے کہ ہمارا جلسہ سالانہ ہر پہلو سے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔کارکنان نے بھی مثالی خدمت کا حق ادا کیا۔چھوٹے کیا اور بڑے کیا، مرد کیا اور عورتیں کیا، سب نے ہی دن رات پورے انہماک اور پورے خلوص کیسا تھ اور دعائیں کرتے ہوئے جو کچھ ان کے بس میں تھا اپنے رب کے حضور پیش کیا۔کارکنان کی حاضری کی رپورٹ دیکھ کر میرا دل حمد سے بھر جاتا رہا کہ ان کی حاضری غیر معمولی طور پر بہتر رہی۔اور باوجوداس کے کہ کچھ موسم کی دشواریاں در پیش تھیں اور کچھ ایسے مسائل جو ہمیشہ جلسے کے ساتھ لگے رہتے ہیں، وہ اس دفعہ بھی لگے رہے۔بالعموم انتظام بہت اچھا تھا۔اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔مہمانوں نے بھی بہت تکلیف اٹھانے کے باوجود نہایت ہی صبر کا مظاہرہ کیا۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں اب انتظامات اتنے پھیل گئے ہیں کہ خصوصیت کے ساتھ اچھے معیار کی روٹی پیش کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔کام تنوروں کی حد سے بہت آگے نکل گیا ہے اور جہاں تک مشینوں کا تعلق ہے اگر چہ احمدی انجینئر زبہت محنت کر رہے ہیں لیکن ابھی تک مشین کے ذریعے اعلیٰ معیار کی روٹی تیار کر نا ممکن نہیں ہوسکا۔اگر چہ روزمرہ کے استعمال کیلئے تو یہ ممکن ہے، لیکن اتنے بڑے کام میں جہاں