خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 345
خطبات طاہر جلد اول 345 خطبہ جمعہ ۱۷ دسمبر ۱۹۸۲ء ہے وہ قبول کریں اور اگر آپ خدا کی خاطر بد دیانتی سے باز رہیں گے، منافع کو مناسب رکھیں گے اور حسن اخلاق سے پیش آئیں گے۔ بلکہ اگر کوئی شخص غلط چیز لے گیا ہے اور واپس کرنے آتا ہے تو باوجود اس کے کہ آپ کا دستور نہیں ہے۔ آپ واپس لینا قبول کرتے کرتے ہیں ، تو اللہ تعالیٰ آپ کے افعال میں برکت دے گا اور آپ کے نقصان کو بھی فائدے میں بدل دے گا۔ تو کل کریں۔ پھر دیکھیں تو سہی اپنے خدا کو کہ وہ کسی قسم کا خدا ہے۔ یونہی بدظنیاں کر کر کے اپنا نقصان کر رہے ہیں حالانکہ بہت ہی محبت کرنے والا خدا ہے۔ بہت بڑھا کر عطا کرتا ہے۔ کبھی تھوڑا سا آزمائش میں ڈالتا ہے تو اس آزمائش میں پورا اترنے کی کوشش تو کریں۔ پس دکانداروں کو بھی خصوصیت کے ساتھ اپنے اخلاق کی اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہئے اور دیانتداری کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں ۔ اگر وہ محض لِلہ ایسا کریں گے تو ان کے رزق میں برکت ہوگی ان کے ایمان میں بھی برکت ہو گی ان کی اولادوں میں بھی برکت ہوگی اور اللہ تعالیٰ ان پر بڑے فضل نازل فرمائے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم جلسہ سالانہ کو اپنی دعاؤں کے ساتھ اور گریہ وزاری کے ساتھ خوب سجائیں گے۔ اس کا ظاہر بھی سج جائے گا اور باطن بھی سج جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ (روز نامه الفضل ربوه ۱۴ مارچ ۱۹۸۳ء)