خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 335
خطبات طاہر جلد اول 335 خطبہ جمعہ ۱۷ دسمبر ۱۹۸۲ء جلسہ سالانہ کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے نصائح اور احباب کے اخلاص کا تذکرہ ( خطبه جمعه فرموده ۷ اردسمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی ربوہ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: جوں جوں وہ جلسہ قریب آتا جا رہا ہے جس کی تقریباً سارا سال ہی احمدیوں کو انتظار رہتی ہے اور جس کے لیے منتظمین بھی سارا سال فکر کرتے رہتے ہیں ذمہ داریوں کا احساس بھی بڑھتا جارہا ہے۔ کچھ کام تو ایسے ہیں جو جلسہ کے قریب آکر ایسی وسعت اختیار کر جاتے ہیں کہ جماعت کا ایک خاطر خواہ طبقہ ان کاموں میں نظام جماعت کا ہاتھ بٹاتا ہے۔ وہ کام کھل کر کسی نہ کسی شکل میں سامنے آتے ہیں اور ایک وسیع طبقے کو ان میں حصہ لینے کی توفیق ملتی ہے لیکن کچھ کام ایسے ہیں جو خاموشی کے ساتھ جلسہ سالانہ کے معا بعد شروع ہو جاتے ہیں اور سال بھر جاری رہتے ہیں، ربوہ میں ہی نہیں ، بلکہ باہر بھی ۔ چنانچہ کئی احمدی انجینئر سارا سال اپنا وقت اس چیز پر خرچ کرتے رہے کہ لنگر کے روٹی پکانے کے نظام کو پہلے سے بہتر کیا جائے ۔ دنیا میں دوسرے انجینئر بھی ہیں لیکن کتنے ہیں جو خدا کی خاطر اپنے بچے ہوئے وقت کو اس طرح مسلسل محنت کے ساتھ اور خاموشی سے خرچ کر رہے ہوں ۔ پس ایسے خاموش رضا کار بھی ہیں جو شروع سال سے ہی جلسے کی تیاری بھی کر رہے ہوتے ہیں اور اس کا انتظام کرنے میں حتی الوسع ہاتھ بٹانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔