خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 323
خطبات طاہر جلد اول 323 خطبه جمعه ۱۰/ دسمبر ۱۹۸۲ء جلسہ سالانہ کے حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ خطبه جمعه اردسمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے اس زمانہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جو مادہ پرستی کے ماحول سے بے نیاز ، دین کی طرف توجہ دینے والی اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والی جماعت ہے۔دنیا میں جتنی بھی جماعتیں تنظیم کی صورت میں کام کر رہی ہیں، ان میں اس پہلو سے یہ جماعت بالکل منفرد ہے کہ اس کا ہر کام محض لله ہوتا ہے۔اور کام کرنے کی قوت ہر دل سے پھوٹتی ہے، باہر سے نہیں آتی۔اور یہ طوعی طور پر وہ بہترین نظام ہے جو تمام دنیا کے سامنے ایک نمونہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ان نیک باتوں میں سے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں، توجہ اور تربیت کی برکت سے حاصل ہوئیں ایک یہ ہے کہ نصیحت کا اثر بہت جلد ظاہر ہوتا ہے اور قرآن کریم کی اس آیت کی صداقت دل میں گھر کر جاتی ہے: فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرُى (عل :) کہ تو نصیحت کر اور کرتا چلا جا، یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ تیری نصیحت کو بریکارنہیں جانے دے گا، یقینا نصیحت فائدہ پہنچائے گی۔اس پہلو سے میں نے دیکھا ہے کہ بعض باتوں کی طرف جب توجہ دلائی گئی تو خدا تعالیٰ کے