خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 311 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 311

خطبات طاہر جلد اول 311 خطبه جمعه ۳ / دسمبر ۱۹۸۲ء رہا ہوں۔یہ سارے علاقے عملاً محتاج پڑے ہوئے ہیں یہاں احمدیت کا پیغام نہیں پہنچا۔پھر بدھسٹ (Buddhist) دنیا ہے۔دنیا میں بدھوں کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔سارے مسلمانوں کی کل تعداد سے دُگنے سے بھی یہ زیادہ ہیں۔لیکن ان میں ابھی تک جماعت کا کوئی نفوذ نہیں۔بدھ ممالک میں مشنوں کا ایسا قیام ہو کہ بدھ قوم کو تبلیغ کی جائے۔بدھ ممالک میں اس وقت ہمارے جتنے بھی مشن کام کر رہے ہیں وہ ہندوستانی نسل کے آباد کاروں میں تبلیغ کرتے رہے ہیں اور انہی میں سے جماعتیں بنا چکے ہیں۔لیکن جہاں تک بدھ دنیا کا تعلق ہے وہاں خلا پڑا ہوا ہے۔پھر آپ جنوبی امریکہ میں چلے جائیں جو عملاً ایک عظیم الشان کانٹمینٹ یعنی براعظم ہے۔ایک براعظم ساؤتھ امریکہ کا بن جاتا ہے اور ایک نارتھ یعنی شمالی امریکہ کا بن جاتا ہے۔جغرافیائی لحاظ سے تو شاید ان دونوں کو ایک ہی بر اعظم کہیں لیکن جغرافیائی تقسیم ایسی ہے کہ حقیقت میں ساؤتھ امریکہ ایک الگ براعظم ہے۔وہاں ایک برازیل سے تو بات نہیں بنے گی۔اور برازیل میں صرف ایک مشن قائم کرنے سے تو بات نہیں بنے گی۔وہاں دسیوں اور ممالک ہیں چھوٹے بھی اور بڑے بھی اور ان کے جزائر جو بہت پھیلے ہوئے ہیں، ان سب میں ہمیں کام کرنا پڑے گا۔تو یہ کام بھی قرض سے تو نہیں چل سکتا کہ ہم ان سے کہیں ہمیں یہاں مشن بنانے دومگر پہلے تم اپنی طرف سے خرچ کر دو۔ہم تمہیں بعد میں دیدیں گے۔اس معاملے میں تو کسی نے آپ کے ساتھ معمولی سا بھی تعاون نہیں کرنا۔ان مشنوں کی تعمیر کے لیے ہی حقیقت میں کروڑوں روپیہ درکار ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی ذمہ داریاں ہیں جو اس منصوبے کے علاوہ جماعتوں نے خود ادا کرنی ہیں اور وہ پہلو بہ پہلو جاری رہیں گی۔مثلاً جرمنی میں جماعت کا جو پھیلاؤ ہے اس کے لحاظ سے وہاں مشن بہت تھوڑے ہیں۔مغربی جرمنی کے لیے ہم نے جو منصوبہ بندی وہاں کی تو پتہ چلا کہ کم از کم تین اور مشنوں کا قیام وہاں ضروری ہے۔نیز موجودہ دونوں مشنوں یعنی ہمبرگ اور فرینکفورٹ کی توسیع ضروری ہے۔مسجد ہمبرگ میں بھی اور مسجد فرینکفورٹ میں بھی جو حاضرین تھے ان کا او در فلو (Over flow) کناروں تک باہر چلا جاتا تھا یعنی صحن بھی بھر جاتا اور لوگ سڑکوں تک پہنچ جاتے تھے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ہمسایوں کو شکایت پیدا ہوئی۔بہت سے ہمسائے تو بڑے خلیق اور ہمدرد ہیں