خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 260
خطبات طاہر جلد اول 260 خطبه جمعه ۵ نومبر ۱۹۸۲ء سے انصار نے اس میں بڑی محنت سے کام کیا ہے۔تیسرا دفتر ، دفتر سوم کسی ذیلی تنظیم کے سپردنہیں کیا گیا۔ہوسکتا ہے یہ بھی وجہ ہو اس میں غفلت اور کمزوری کی۔تو امید ہے کہ لجنہ اماءاللہ ، انشاء اللہ تعالیٰ بڑی تیزی کے ساتھ اس طرف توجہ کرے گی اور لجنہ کا تجربہ یہ ہے کہ جب وہ کسی کام کی طرف توجہ کرتی ہیں تو ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ مردوں کو شرمندہ کریں اور ان کو پیچھے چھوڑ جائیں۔اور بسا اوقات وہ اس میں کامیاب بھی ہو جاتی ہیں۔اس لئے مرد بھی کمر ہمت کس لیں۔جب وہ دوڑیں گی تو آپ کو بھی دوڑنا پڑے گا۔آپ قوام ہیں۔آپ کو اپنا وقار اور اپنا مقام قائم رکھنے کے لئے قربانیوں میں لازما آگے بڑھنا ہو گا۔اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ کا ایک بہت ہی حسین منظر ہمارے سامنے آ جائے گا۔یعنی جماعت کے تمام حصے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے دوڑ کر رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم دنیا کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ہر آن بڑھتی ہوئی قربانی پیش کرتے رہیں۔خدمت کے نئے نئے میدان ظاہر ہو رہے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں اور دنیا کی طرف سے آپ کو بڑی کثرت کے ساتھ بلاوا دیا جا رہا ہے۔آپ کو جو جماعت احمدیہ کے خدام ہیں ، جو جماعت احمدیہ کے انصار ہیں ، جو جماعت احمدیہ کی لجنات ہیں۔دنیا کے ممالک آپ کو بلا رہے ہیں کہ آؤ اور ہمیں بچاؤ۔اگر آپ نے اس آواز پر لبیک نہ کہا تو کوئی اور ایسا کان نہیں ہے جس کے پر دے اس آواز سے لرز نے لگیں اور یہ آوازان کے دلوں میں ارتعاش پیدا کر دے۔اول تو ان کو کوئی بلا نہیں رہا اور اگر بلائے گا بھی تو سننے والے کان نہیں ہیں اور اگر سنے والے کان بھی ہوں تو وہ دل میسر نہیں ہیں جو خدا کی خاطر قربانیوں کے نام پر نہیجان پکڑ جاتے ہیں اور وہ اعضاء میسر نہیں ہیں جو عمل کے لئے بے قرار ہو جاتے ہیں۔یہ توفیق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو عطا ہوئی ہے۔اس لئے ساری دنیا کے تقاضے آپ نے ہی پورے کرنے ہیں۔پس دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان پھیلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ہمیں آگے بڑھنے اور لبیک لبیک اور اللھم لبیک کہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: