خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 206 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 206

خطبات طاہر جلد اول 206 خطبه جمعه ۵ ارا کتوبر ۱۹۸۲ء اندھیرے ہوتے ہیں جو خدا کی عطا کردہ روشنیوں کے بعد آتے ہیں۔لیکن ان اندھیروں میں بندوں کا دخل ہے۔وہ کوئی ایسا نظام نہیں ہے جو ٹالا نہیں جا سکتا۔اس کے برعکس کچھ ایسے اندھیرے ہیں جو روشنیوں کے نتیجہ میں از خود پیدا ہو جاتے ہیں۔ان کا بھی قرآن کریم میں بلکہ اسی آیت میں ذکر ہے۔وہ اندھیرے ہیں ترقی کے نتیجہ میں حسد کی پیداوار۔اور وہ اندھیرے مومن کی خوشی کی تقریب کے ساتھ ساتھ لازماً چلتے ہیں۔وہ خدا کی طرف سے عائد کردہ اندھیرے نہیں ہیں بلکہ خدا کے دشمنوں کی طرف سے عائد کردہ اندھیرے ہیں۔چنانچہ فرمایا وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ) وَمِنْ شَرِّ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ کہ ان اندھیروں سے مراد یہ ہے کہ جب تم خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے آگے بڑھو گے اور اس کی تبدیلیوں کے نظام میں ہر خیر سے کوئی برکت پانے لگو گے لیکن ہر شر سے محفوظ رہو گے تو اس کے نتیجہ میں دشمن پر کچھ اندھیرے طاری ہو جائیں گے اور ان اندھیروں کے نتیجہ میں وہ تم پر بھی اندھیرے طاری کرنے کی کوشش کریں گے۔وَمِنْ شَرِّ النَّفْتُتِ في الْعُقَدِ تمہارے جو تعلقات قائم ہوں گے، تمہارے جو روابط پیدا ہوں گے، دنیا میں تم ہر دلعزیز ہو گے، نئی نئی قوموں سے تمہارے واسطے پیدا ہوں گے، ایسے تمام مواقع پر اللہ تعالیٰ مطلع فرماتا ہے کہ کچھ ایسے بھی پیدا ہوں گے جو ان تعلقات کو توڑنے کے لئے ان میں زہر گھولنے کے لئے پھونکیں ماریں گے نظقت کہتے ہیں پھونکنے والیوں کو۔یعنی جادو ٹونا کرنے والیوں کو بھی نظقت کہا جاتا ہے۔لیکن نفٹ کا اصل مضمون سانپ سے تعلق رکھتا ہے۔چنانچہ اسی مضمون سے آگے پھر جادوٹونے کا مضمون مستعار لیا گیا۔افعی یعنی سانپ جب زہر گھولتا ہے، گس گھولتا ہے تو اس کو عربی میں نفٹ کہتے ہیں۔( اقرب الموارد زیر لفظ نفٹ ) فرمایا ایک طرف تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور نعمتیں ہیں جو تمہارے لئے زندگی کا انتظام کر رہی ہوں گی۔دوسری طرف موت تھوکنے والے بھی پیدا ہو جا ئیں گے جو تمہارے تعلقات کی گانٹھوں میں موت پڑھ پڑھ کر پھونکیں گے یا موت کا زہر گھولنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ متنبہ فرماتا ہے کہ یہ خطرات وابستہ ہیں۔یہ وہ خطرات ہیں جو تمہارے مقدر میں ہیں ان کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ہاں اگر تم دعائیں کرو گے تو ان خطرات کے وقت ان کے شر سے محفوظ رہو گے۔یعنی یہ رات تو ایسی ہے جوٹل نہیں سکتی۔لازماً آنی ہے۔اندھیروں کی یہ پیداوار کہ سانپ بچھو نکل آئیں اور ڈسنے لگیں ، چور ڈاکو اور اچکے پیدا ہو جائیں، یہ تو ایک ایسی قدرت خداوندی ہے جس کو کوئی بدل نہیں سکتا۔فرمایا ہاں ایک