خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 199 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 199

خطبات طاہر جلد اول 199 خطبه جمعه ۱/۸ کتوبر ۱۹۸۲ء ہو۔البتہ انہیں جماعتی روایات کے مطابق اپیل کا حق ضرور ملنا چاہئے۔اگر کسی کو بالا بورڈ کے پاس اپیل کرنے کا اختیار ہے تو پھر اسے کیوں روکا جائے؟ میرا مطلب ہے کہ اگر اپیل بالا بورڈ کے سامنے نہ پیش ہو یا بالا بورڈ بالآ خر کوئی فیصلہ اس فریق کے بارہ میں کر دے یا یہ بورڈ انگلستان میں ہو اور ان کے پاس کوئی ایسی اپیل نہ ہو۔جو بھی نظام ہے، میں اس سے پوری طرح واقف نہیں ہوں۔مگر ایک دفعہ فیصلہ ہو جانے پر عملدرآمد میں تا خیر نہیں ہونی چاہئے۔کیونکہ تاخیر ایک فریق سے بے انصافی ہوگی۔آخر میں میں اجازت چاہنے سے قبل آپ سے اپنے سفر اور وطن واپسی کے لئے درخواست دعا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اسے کامیاب بنائے اور مجھے اور میرے ساتھیوں کو اپنی امان میں رکھے۔رخصت حاصل کرنا یقیناً اداسی کا باعث ہوتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔مگر ذمہ داریاں جذباتی وابستگیوں سے زیادہ اہم ہوتی ہیں۔واپس جانے کی اپنی ضروریات ہیں۔وہاں اتنی محبت کرنے والے احمدی ہیں ایسے مخلص احمدی جن میں سے کسی ایک کو دوسرے پر فوقیت دینا ممکن ہی نہیں۔چنانچہ آجکل ہم ایک عجیب دنیا میں رہ رہے ہیں۔عجیب صرف موجودہ حالات میں نہیں مگر ہمیشہ سے انسان کے لئے رخصت حاصل کرنا اداسی کا باعث رہا ہے۔مگر یہ ایک ضرورت بھی ہے۔اور اس میں ایک خوشی کا پہلو بھی ہے۔کیونکہ یہ اداسیاں اگر دعاؤں میں بدل جائیں تو تسلی اور اطمینان کا موجب بھی ہوسکتی ہیں۔یہ ایک الجھا ہوا مسئلہ ہے۔میرے لئے اپنے محسوسات کو بیان کرنا ناممکن ہے اور غالباً آپ کے لئے بھی اپنے محسوسات کا بیان مشکل ہے۔مگر یہی زندگی کا طریق ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا منصوبہ ہے جسے ہمیں قبول کرنا چاہئے۔چنانچہ جیسا میں ایک بوجھل دل کے ساتھ اپنے جذبات کو دعاؤں کی صورت میں ڈھال رہا ہوں۔میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی میرے لئے یہی کریں۔کیونکہ میں اور آپ ہی احمدیت ہیں اور اس کے علاوہ احمدیوں کی کوئی پہچان نہیں۔اور جواحمد بیت کے لئے دعا کرتا ہے وہ اسلام اور دراصل اللہ تعالیٰ کے مقاصد کے لئے دعا کرتا ہے۔ہمیں ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں محبت ہو، ایک دوسرے کا خیال ہو، قربانی ہو۔اللہ تعالیٰ کی خاطر ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کی خاطر بھی۔اس طرح سے ہم احمدیت کو مضبوط کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان مقاصد کے حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اس نے ہمارے لئے مقرر فرمائے ہیں۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کائیے۔