خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 194
خطبات طاہر جلد اول 194 خطبه جمعه ۱/۸ کتوبر ۱۹۸۲ء نہیں اٹھا سکتا کہ کسی بھی موقع پر آمریت کا کوئی شائبہ بھی پیدا ہوا ہو۔آپ نے نہایت دانشمندی اور حکمت سے حکومت کی ، آپ نے محبت سے حکومت کی۔اور اگر یہ تین پہلو موجود ہوں تو پھر آمریت کا سراٹھانا ناممکن ہے۔آمریت کا حکمت سے کوئی رشتہ نہیں ، نہ ہی دانشمندی یا محبت سے۔آمریت کا ان سب سے تعلق ہی کوئی نہیں۔تو یہ وہ انتظامی طریق ہے جو احمد یوں کو خواہ وہ کسی سطح پر خدمت کر رہے ہوں اپنانا چاہئے۔انہیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ اس اعتماد کو جو ان پر کیا گیا ہے قائم رکھیں اور کسی بھی رنگ میں اپنی طاقت کا غلط استعمال نہ کریں۔اور اگر یہ دونوں پہلو اختیار کئے جائیں تو بہت سے مسائل خود بخودختم ہو جائیں گے۔یہ وہ مثالی معاشرہ ہے جو جماعت احمدیہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اور اسی مقصد کے حصول کے لئے آپ کو اپنی تمام قو تیں خرچ کرنی چاہئیں۔لیکن پھر بھی ہر پہلو پر نظر رکھنے، اور بہترین ماحول کے پیدا کرنے کے باوجود بھی کوئی نہ کوئی نہ روابات ہو جاتی ہے۔مثال کے طور پر کسی کے غلط انداز فکر یار جحان یا کسی کے غلط رویہ یا غلط طرز عمل کے نتیجہ میں اختلافات سراٹھا سکتے ہیں۔کوئی ایسا کیوں کرتا ہے؟ یہ تیسری بات ہے جو میں واضح کرنا چاہتا ہوں۔اگر آپ کو کسی عہدیدار سے شکایت ہے تو آپ کا حق ہے بلکہ ذمہ داری ہے کہ اسکے توسط سے مرکز کو فوری مطلع کریں۔اگر آپ کو خدشہ ہو کہ وہ یہ رپورٹ آگے نہیں بھجوائے گا تو اسکا طریق یہ ہے کہ ایک کاپی براہ راست مرکز کو بھجوا دی جائے۔یہاں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جہاں تک احمدیوں اور خلیفہ لمسیح کے رشتہ کا تعلق ہے کوئی احمدی جتنے خطوط چاہے خلیفتہ المسیح کی خدمت میں لکھ سکتا ہے۔اس بارہ میں کوئی روک نہیں۔لیکن اگر آپ کسی اور شخص کے منفی رویہ کے بارہ میں اطلاع دے رہے ہیں تو پھر اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ آپ کا فرض ہے کہ اس شخص کو بھی مطلع کریں ورنہ یہ غیبت شمار ہوگی۔اور ایسا کرنا کسی کے علم میں لائے بغیر اس پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہوگا ہے۔اس وجہ سے یہ طریق اختیار کیا گیا ہے ورنہ جماعت احمد یہ اور خلیفہ المسیح کے درمیان کوئی حائل نہیں ہوسکتا۔یہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔کسی کے لئے بھی اس میں دخل دینا اور راستہ روکنا ممکن نہیں۔اس سے مجھے یہ خیال بھی آیا کہ اگر کوئی بد سلوکی اختیار کرتا ہے تو وہ خلیفتہ المسیح اور جماعت کے درمیان حائل ہونے کی کوشش کرتا