خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 185 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 185

خطبات طاہر جلد اول 185 خطبه جمعه ۱/۸ کتوبر ۱۹۸۲ء اطاعت امیر ، مربیان کی عزت نیز امراء کے فرائض کا بیان خطبه جمعه فرموده ۱/۸ کتو بر۱۹۸۲ء بمقام مسجد فضل لندن کے انگریزی متن کا اردو تر جمہ ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس دورہ کے دوران یہ آخری جمعہ کی نماز ہے جو ہم اکٹھی ادا کریں گے۔اس موقع پر سب سے پہلے تو میں اپنے مالک یعنی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ہم سب پر اپنا فضل نازل کیا اور خاص طور پر اس سفر کو با مقصد اور کامیاب بنا کر اپنے اس عاجز بندے پر خاص فضل نازل فرمایا۔میں نے اسکی مدد ہر قدم پر مشاہدہ کی۔وہی اس کا ئنات کا مالک ہے اس لئے اگر اس کا رحم ہو تبھی ہماری کسی کوشش میں پھل لگ سکتے ہیں۔وہ ہم پر بہت مہربان ہے اور ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ آئندہ بھی وہ اسی طرح مہربان رہے گا اور ہم سے درگز رفرمائے گا۔اس کے بعد میں جماعت انگلستان کی محبت اور مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں۔میری اور میرے ساتھیوں اور تمام دنیا سے آنے والوں کی نہایت کھلے دل سے مہمان نوازی کی گئی ہے۔ہر شخص جسے میں جانتا ہوں خوش گیا ہے اور ہم بھی اپنے اس سفر کی حسین یادوں کے ساتھ خوش و خرم واپس جائیں گے اور یہ یادیں انشاء اللہ دعاؤں میں ڈھل جائیں گی اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عاجزانہ دعاؤں