خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 157
خطبات طاہر جلد اول 157 خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۸۲ء مغربی معاشرے میں احمدیوں کی ذمہ داریاں ( خطبہ جمعہ فرموده ۲۴ ستمبر ۱۹۸۲ء بمقام گلاسگو سکاٹ لینڈ کے انگریزی متن کا اردو تر جمہ ) خطبہ کے آغاز سے قبل حضور نے دریافت فرمایا کہ کیا آپ میں سے یا خواتین میں سے کوئی ایسے ہیں جو اردو بالکل نہیں سمجھتے۔بتایا گیا کہ ایک خاتون سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ میں اس اجتماع سے انگریزی میں خطاب کرونگا کیونکہ خلیفتہ المسیح کی اتباع میں جمعہ ادا کرنے کا ان کا یہ پہلا موقع ہے۔چنانچہ میں آج آپ سے انگریزی میں خطاب کرونگا تا کہ وہ بھی سمجھ سکیں۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: دورہ یورپ کے دوران میں نے حضرت محمہ کی مغربی دنیا کے طرز زندگی کے بارہ میں پیشگوئیاں بڑی تفصیل سے پورا ہوتے دیکھی ہیں اور میں اس تجربہ کے بارہ میں کچھ کہنا چاہوں گا۔جس پیشگوئی کا میں نے ابھی حوالہ دیا ہے وہ دجال کی آمد کے بارہ میں ہے۔حضرت محمد ﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانہ میں دنیا میں ایک شدید بے چینی پھیلے گی جو دجالی فتنے کا نتیجہ ہوگی جس کو انگریزی میں اینٹی کرائسٹ (Antichrist) کہا جاتا ہے۔مجھے اندازہ نہیں کہ اس سے