خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 135

خطبات طاہر جلد اول 135 خطبه جمعه ۱۰ر ستمبر ۱۹۸۲ء مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے موقع پر تاریخی خطبہ ( خطبه جمعه فرموده ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد بشارت سپین ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : " کیمرے والے اگر اپنا جمعہ خراب کرنا چاہتے ہیں تو باہر چلے جائیں۔باقی دوستوں کا بھی جمعہ خراب نہ کریں۔یہ چیز فائدے کی بجائے بدعت اور بد رسم کا موجب بن گئی ہے۔اس کو بند کریں آپ۔دوست بیٹھ جائیں۔جنہوں نے جمعہ پڑھنا ہے وہ آرام سے بیٹھ کر جمعہ پڑھیں۔“ پھر فرمایا: آج کا دن تمام دنیا کے احمدیوں کے لئے اور خصوصاً ان کے لئے جو آج اس مبارک تقریب میں شامل ہیں۔بے انتہا خوشیوں کا دن ہے۔اور دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھرے ہوئے ہیں، لیکن یہ خوشیاں عام دنیا کی خوشیوں سے کس قدر مختلف ہیں ! ان خوشیوں کا اظہار بھی ایک بالکل انوکھا اور اجنبی اظہار ہے۔یہ خوشیاں ایک مقدس غم بن کر ہمارے دل و دماغ پر چھا گئی ہیں۔یہ خوشیاں حمد کے آنسو بن کر ہماری آنکھوں سے بہتی ہیں۔دنیا کی خوشیوں سے ان خوشیوں کو کوئی تعلق نہیں۔دنیا کی خوشیوں کو ان خوشیوں سے کوئی نسبت نہیں۔سب سے پہلے اس موقع پر مجھے ایک یاد ستا رہی ہے۔اس وجود (حضرت خلیفہ المسیح