خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 102
خطبات طاہر جلد اول 102 خطبه جمعه ۶ را گست ۱۹۸۲ء کی غلامی کا پورا پورا حق ادا کرنے والے ہوں۔خدا ہمیں یہ تو فیق عطا فرمائے کہ ہم خدا کی وحدانیت کی حفاظت اپنی جانیں دے کر بھی کریں۔اپنے اموال دے کر بھی کریں۔اپنی عزت دے کر بھی کریں۔اپنی عزیز ترین چیزیں قربان کر کے بھی کریں اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کو قائم کرنے کے لئے شرک کی راہ میں کھڑے ہو جائیں اور شرک کو اسلام کے اندر داخل نہ ہونے دیں۔ہم اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں۔لیکن تو حید کے اس گہوارہ کو پھر دوبارہ بتوں کے گہوارہ میں تبدیل نہ ہونے دیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل بوه ۲۳ / جولائی ۱۹۸۳ء)