خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 148 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 148

خطبات طاہر جلد اول 148 خطبه جمعه ۱۰ر ستمبر ۱۹۸۲ء سکتے۔ہم عاجز انسان ہیں۔ہماری طاقت اور ہمارے بس میں ہے کیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: در بعض دوستوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جمعہ کے معا بعد اجتماعی بیعت بھی ہو جائے کیونکہ بہت سے ملکوں سے ایسے دوست تشریف لائے ہیں۔جن کو موقعہ نہیں ملتا عموماً مرکز میں حاضر ہونے کا اور ان کی خواہش ہے کہ دستی بیعت یہاں ہو جائے تو انشاء اللہ جمعہ کی نماز کے معا بعد دستی بیعت ہوگی۔ایک بات کی طرف خاص طور پر میں توجہ دلانی چاہتا تھا دعا کے سلسلے میں اور ذہن سے اتر گئی کہ دعا کی قبولیت کیلئے ایک گر جو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ہمیں بتایا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہونا چاہئے۔طبعاً تو یہی ہوتا ہے عموماً لیکن Consciously با شعور طور پر ہر احمدی کے ذہن میں یہ بات حاضر رہنی چاہئے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ دعا کی قبولیت کا ایک راز تمہیں بتاتا ہوں۔پہلے خوب اپنے رب کی حمد کرو۔اس کی محبت کے گیت گاؤ اور مجھ پر درود بھیجو۔اس لئے کہ آپ خدا کو سب سے زیادہ پیارے ہیں اور یہی چیز ہے جو فطرتا بھی ہمیں نظر آتی ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ جو ہوشیار فقیر ہیں۔وہ بعض دفعہ ماؤں سے بھی بڑھ کر بچوں کو دعائیں دیتے ہیں۔جانتے ہیں کہ یہ ایسی محبت ہے کہ یہ بچوں کی محبت کی وجہ سے مجبور ہو جائیں گی ہمیں کچھ ڈالنے کے لئے۔تو آنحضرت ﷺ کیسے عارف باللہ تھے۔خوب جانتے تھے ان رازوں کو۔پس آپ نے فرمایا کہ دعائیں قبول کروانا چاہتے ہو تو مجھ پر درود بھیجا کرو ساتھ پہلے حمد کرو اللہ کی ، وہ اول ہے۔پھر مجھ پر درود بھیجو۔پھر جو مانگو خدا قبول فرمائے گا۔تو اسی طریق کو اختیار کیا جائے۔آنحضرت ﷺ نے ایک بچے کو جب یہ سمجھایا تو اس کے بعد وہ نماز پڑھنے کے بعد بیٹھا اس نے دعائیں کیں حمد کی اور پھر درود بھیجے۔وہ خودروایت کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ آنحضرت ﷺ کا چہرہ تمتما اٹھا خوشی سے دیکھ کر پیار سے مجھے دیکھتے ہوئے فرمایا کہ بچے ! ٹھیک کر رہے ہو، ٹھیک کر رہے ہو ، ٹھیک کر رہے ہو ، یہی طریق ہے دعاؤں کا۔(سنن ترمذی کتاب الدعوات باب جامع الدعوات) تو آپ بھی دعاؤں میں یہ بات نہ بھولنا کہ حمد کے ساتھ ہی بے اختیار دل سے درود کے چشمے بھی پھوٹ پڑیں تا کہ ناممکن ہو جائے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے لئے ان دعاؤں کا رد کرنا “ خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: دد صفیں بنالیں اور سیدھی صفیں بنائیں روزنامه الفضل ربوه ۲۰ /اکتوبر ۱۹۸۲ء)