خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 217 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 217

خطبات ناصر جلد نهم ۲۱۷ خطبہ جمعہ ۷ /اگست ۱۹۸۱ء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خُلق عظیم نے دلوں کو جیتا تھا خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ /اگست ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں میں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بعثت کے ساتھ نوع انسانی کی زندگی میں ایک انقلاب عظیم بپا ہوا ، ایسا انقلاب جس کے مقابلہ میں کوئی اور انقلاب انسانی زندگی میں بپانہیں ہوا۔پھر میں نے بتایا تھا کہ یہ انقلاب مادی طاقتوں کے بل بوتے پر نہیں تھا بلکہ دل جیتے گئے اور خیر اور بھلائی کے سامان نوع انسانی کے لئے پیدا کئے گئے ، ان کا دکھ دور کیا گیا اور سکھ اور خوشحالی ان کے لئے پیدا کی گئی۔دل کیسے جیتے گئے؟ آج میں بڑے ہی اختصار کے ساتھ اس ایک بات کی وضاحت کروں گا۔اختصار اس لئے ضروری ہے کہ گرمی میری بیماری ہے اور کل کئی گھنٹے شدید گرمی میں مجھے بیٹھنا پڑا جماعتی کام کے لئے اور اس کا اثر ہے میری طبیعت پر اور اس وقت بھی مجھے گرمی لگ رہی ہے اور میں نے سوچا کہ پچھلے سالوں میں اگر کسی وجہ سے میں خطبہ کے لئے آنہیں سکا تو میں نے جسے خطبہ کے لئے منتخب کیا اسے ساتھ یہ بھی ہدایت دی کہ دس پندرہ منٹ سے زیادہ نہ بولنا کیونکہ گرمی میں لوگوں کو تکلیف بھی ہوتی ہے اور بہتوں کو اونگھ بھی آجاتی ہے اور اکثر پریشان بھی ہو جاتے ہیں۔آج میں نے