خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 179
خطبات ناصر جلد نهم ۱۷۹ خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء ہدایت حصول مقصد حیات کی راہیں کھولتی ہے خطبہ جمعہ فرموده ۱۰ / جولائی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔ياَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تَكُم مَّوْعِظَةٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ - قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا 199191 يجمعون - (یونس : ۵۹،۵۸) وَ أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ - وَ اَنْ اَقِمُ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۚ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - (یونس : ۱۰۶،۱۰۵) وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرُ حَتَّى يَحْكُمَ اللهُ وَهُوَ خَيْرُ الْحَكِمِينَ - اور پھر فرمایا:۔(یونس: ۱۱۰) جن آیات کی میں نے اس وقت تلاوت کی ہے وہ سورۃ یونس کی آیات ۵۸۔۵۹۔۱۰۵۔۱۰۶۔۱۱۰ ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے۔اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے یقیناً ایک ایسی کتاب آ گئی ہے جو سراسر نصیحت ہے ، موعظہ ہے اور وہ ہر اس بیماری کے لئے جو