خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 4
خطبات ناصر جلد نهم خطبه جمعه ۲ / جنوری ۱۹۸۱ء علاقوں میں احمدیت جلد پھیلے گی۔خدا کرے کہ جو تعبیر ہمارے ذہن میں آئی ہے وہ پوری ہو اور جس وقت ان میں احمدیت پھیلے گی تو فارسی کتب کا وہ مطالبہ کریں گے۔اس کے لئے جماعت کو ابھی سے تیاری کرنی چاہیے مگر یہ کام وقف جدید کا اتنا نہیں جتنا جماعت کا ہے۔جماعت احمد یہ کو بحیثیت جماعت یہ ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔اب تو یہ حال ہے کہ چونکہ ضرورت شدید نہیں تھی اس واسطے تو جہ بھی نہیں کی گئی۔حضرت اقدس بائی سلسلہ احمدیہ کی اپنی بہت سی فارسی کی کتب ہیں جن کی اشاعت کی طرف تو جہ نہیں کی گئی۔منظوم کلام ہے اس کی اشاعت کی طرف توجہ نہیں کی گئی ، پہل میں کر رہا ہوں منظوم کلام سے۔اللہ تعالیٰ جزا دے شیخ محمد احمد صاحب مظہر کو۔ان کے سپر د میں نے کام کیا تھا۔( وہ بڑے اچھے فارسی دان ہیں ) کہ جو پہلی درثمین فارسی شائع ہوئی ہے اس میں کتابت کی اور اعراب کی بہت سی غلطیاں ہیں۔انہیں میں نے کہا کہ مجھے لکھ کے دیں۔صحیح اور حسب ضرورت اعراب کے ساتھ۔یہ میرے سفر سے پہلے کی بات ہے ، انہوں نے وعدہ کیا تھا جلسے تک میں یہ کام ختم کر دوں گا۔انہوں نے وہ مسودہ تیار کر کے مجھے دے دیا ہے۔اب اس کی کتابت اور طباعت کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ وہ بھی کر دے گا۔میں چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کا جہاں تک تعلق ہے۔بہترین کتابت ہو ان کی اور بہترین طباعت ہو ان کی اور بہترین کاغذ استعمال کیا جائے۔ایک نہایت اچھی شکل میں دنیا کے ہاتھ میں یہ روحانی خزانہ دیا جائے کیونکہ جوشان ہے اس کلام کی نظم ہو یا نثر، اسی کے مطابق اس کو لباس پہنانا چاہیے۔یہ نہیں کہ اگر ہم میں سے کوئی کتاب لکھے تو وہ تو پسند کرے کہ جو اس نے لکھا ہے وہ بہترین ہولیکن حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔ایک وقت میں یہ بیماری لندن میں بھی پیدا ہوئی اور مجھے انہیں سمجھانا پڑا، میں نے کہا کوئی کتاب لندن مشن نہیں شائع کرے گا۔حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کے علاوہ جس کی طباعت اور جس کا Get Up حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب سے اچھا ہو۔بہترین شکل میں، بہترین کاغذ پر ، بہترین مطبع سے، بہترین پبلشنگ ہاؤس سے،