خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 135 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 135

خطبات ناصر جلد نهم ۱۳۵ خطبه جمعه ۱۲ / جون ۱۹۸۱ء جسے اللہ تعالیٰ بچانا چاہے اسے دنیا کی طاقتیں ہلاک نہیں کر سکتیں خطبہ جمعہ فرموده ۱۲ / جون ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ایک لمبا عرصہ انسان کو ہدایت پر قائم کرنے کے لئے ابتدائے آفرینش سے، زمانہ اور حالات کے مطابق کثرت سے انبیاء آتے رہے۔بعض علاقوں میں ایک کے بعد دوسرا، دوسرے کے بعد تیسرا۔بعض قوموں میں ایک ہی وقت میں بہت سے ، جیسا کہ بنی اسرائیل میں بہت سے انبیاء ایک ہی وقت میں آجاتے تھے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ایک کامل اور مکمل تعلیم قرآن حکیم کی شکل میں لے کر آئے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بعد ہزاروں خدا تعالیٰ کے پیارے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے والے خدا کا پیار حاصل کرنے والے ، فدائی ، اللہ تعالیٰ سے نور حاصل کرنے والے علم پانے والے پیدا ہوتے رہے۔بعض کی ذمہ داری تھی چھوٹے سے علاقہ میں بدعات کو دور کر کے خالص اسلام کو قائم کر دیں ، بعض کی ذمہ داری تھی بڑے علاقہ میں بدعات کو دور کر کے اسلام کو قائم کرنے کی اور جب ہم اس سلسلۂ اصلاح پر نظر ڈالتے ہیں تو اس کی ضرورت واضح ہو جاتی ہے کہ جب ایک ایک نسل جو ہدایت پر قائم کی جاتی ہے نبی کے ذریعہ سے یا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مصلح