خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 501
خطبات ناصر جلد نہم ۵۰۱ خطبہ جمعہ ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء نے بھی یہی کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ہمیں یہی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ اس کی وحدانیت کو ہم سمجھیں اور کسی قسم کا کوئی شرک نہ کریں یعنی عرفانِ باری تعالیٰ کو اور اس کی عظمتوں کو سمجھنے کے بعد بس اسی کے ہو جائیں اور کسی غیر کی طرف ہماری نگاہ نہ اٹھے۔ہے اور حقوق العباد کے معنی یہ ہیں وَافْعَلُوا الخَیر میں حقوق العباد سے بھی آگے نکلتا اسلام ، رَحْمَةً لِلْلعلمین میں نے کئی دفعہ تفصیل سے بتایا ہے جو انسانوں سے باہر کی دنیا ہے مثلاً جانور ہیں ان کے حقوق بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتائے اور ان کی حفاظت کا سامان کیا۔پس خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر قائم ہونا، معرفتِ ذات وصفات باری تعالیٰ پر منحصر ہے۔ہر قسم کے شرک سے بچنا، ہزار ہا قسم کے شرک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں گنوائے ہیں۔وہ آپ پڑھیں اور اس قسم کے شرک سے بچیں۔اگر آپ ایسا کرلیں اور اعمال مقبول ہوں تو اللہ تعالیٰ منتخب گروہ میں تمہیں شامل کرے گا اور اس کی نگاہ میں تم مسلمان ہو جاؤ گے اور ثمرات اسلام حاصل کرنے والے ہو گے اور دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی ان ثمرات اسلام سے تمہیں محروم نہیں کر سکیں گی اور اس کے بعد پھر تمہیں کسی کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے۔کسی چیز کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے اگر تم اس عظمت کو سمجھنے لگو۔ہر ایک کا احترام کرو، تمہیں جولوگ گالیاں دیتے ہیں ان کے لئے دعائیں کرو، جو ایذا پہنچاتے ہیں ان کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش کرو وا فعَلُوا الْخَيْرَ میں یہ ساری چیزیں آئی ہوئی ہیں لیکن جو خدا سے تمہیں ملے گا وہ ہر دوسری شے سے تمہیں غنی کر دے گا۔تمہیں اس کی احتیاج نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ آپ اپنے مقام کو سمجھیں اور خدا کرے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ ایسے اعمال کرنے والے ہوں کہ جن اعمال کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ آپ پر رحم کرے یعنی وہ مقبول ہوں۔خدا کو وہ پیارے ہوں۔جس کے نتیجہ میں خدا آپ کے قرب میں آنے میں یعنی آپ کے قریب آنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے کیونکہ وہ پاک ہے اور غیر پاک کے پاس اصطلاحی زبان ہے ویسے تو وہ ہر جگہ ہے۔اصطلاح میں ہم کہتے ہیں وہ پاک ہے، پاک کو پسند کرتا ہے، پاک ہی کو اس کا قرب ملتا ہے۔