خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 479
خطبات ناصر جلد نهم کرنے والے ہیں یہ لوگ۔۴۷۹ خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۸۲ء تو حسنِ اخلاق سکھاؤ۔یہ اسلام ہے، یہ احمدیت ہے۔یہ سو چوہی نہ کہ دوسرے کا تمہارے ساتھ کیا سلوک ہے؟ یہ دیکھو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم سے کیا چاہتے ہیں کہ تمہارا خدا کی مخلوق کے ساتھ کیا سلوک ہے؟ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے اور ساری دنیا اس محسن اور نور سے منور ہو جائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوہ یکم نومبر ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۵)