خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 399 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 399

خطبات ناصر جلد نهم ۳۹۹ خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۸۲ء اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خوشی کا سامان پیدا کر دیا اور ایک پیارا سالڑ کا ہمیں عطا کیا خطبه جمعه فرموده ۵ فروری ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔حقیقی صبر کامل تو گل کو چاہتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا لَنَا اللَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ (ابراهیم : ۱۳) کہ ہمیں کچھ ہو تو نہیں گیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی معرفت رکھتے ہوئے اس پر تو گل نہ کریں اور اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر وَ لَنَصبِرَن آ گیا اور اس لئے ہم صبر کرتے ہیں۔صبر کے کئی معانی ہیں اس لئے ہم خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرتے ہیں۔استقامت کے ساتھ اس دین پر قائم ہیں جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا۔ہم صبر کرتے ہیں اس ابتلاء اور امتحان کے وقت جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس لئے آتا ہے کہ وہ دیکھے کہ ہم نے اس کے دامن کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے یا نہیں۔کائنات کی اور انسانی زندگی کی حقیقت یہی ہے کہ جو ملتا ہے اللہ سے ملتا ہے اور بظاہر جس چیز کوڈ نیوی نگاہ تکلیف دہ پاتی ہے اس کے پیچھے بھی اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا سمندر موجزن ہوتا ہے وہ آزماتا بھی ہے ایسے حالات پیدا کر کے ، وہ آزماتا بھی ہے خوشیوں کے سامان پیدا کر کے بھی۔