خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 384
خطبات ناصر جلد نهم ۳۸۴ خطبه جمعه ۸ /جنوری ۱۹۸۲ء علم کے میدان میں غلبہ حاصل نہیں کرتی اس وقت تک کامیاب تبلیغ ان میں نہیں کی جاسکتی ، دنیا کے اس حصہ پر جس پہ یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہو۔۔جماعت پر یہ ذمہ داری تھی کہ جو خدا تعا لی کی عطا اس میدان میں فہم وفراست اور ذہن جو ہے اسے ضائع نہ ہونے دیں۔میں نے کہا تھا کہ اگر ایک ہزار جینیس بچہ خدا ہمیں دے دے تو انہیں۔۔ان کی صلاحیت اور استعداد کمال عطا جو اللہ تعالیٰ کی ہے اس کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں۔یہ جائیدادیں تو آنی جانی ہیں۔ایک اور ذمہ داری دولت کو صحیح استعمال کے متعلق ہے۔جس کا تعلق اس وقت میرے اس خطبہ کے مضمون کے ساتھ نہیں۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ قرآن کریم میں اعلان کیا کہ لا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاء (البقرة : ۲۵۶) اس لئے علم کا حصول اور اس کی نشو و نما کی بنیاد خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں پر ہے۔(از آڈیو کیسٹ)