خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 373
خطبات ناصر جلد نهم ۳۷۳ خطبه جمعه ۲۵/ دسمبر ۱۹۸۱ء پڑھی:۔ارفع مقام کی طرف جماعت احمدیہ کے ہر فرد کی حرکت رہنی چاہیے خطبه جمعه فرموده ۲۵ دسمبر ۱۹۸۱ء بمقام مردانہ جلسہ گاہ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنی بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةَ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ١١٣) اور پھر فرمایا:۔قرآن کریم میں یہ بیان ہے کہ مومن، مومن میں بڑا فرق ہوتا ہے۔جو اسلام لاتے ہیں ان کی ابتدا تو اس نچلے مقام سے شروع ہوتی ہے کہ اپنے آپ کو مسلمان کہہ لیا کرو۔وَ لَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيمَانُ في قُلُوبِكُمُ (الحجرات: ۱۵) ابھی تمہارے دل ایمان سے خالی ہیں لیکن وہ مبتدی جن کی ابتدا یہاں سے شروع ہوتی ہے وہ درجہ بدرجہ روحانی میدانوں میں ترقی کرتے ہوئے آخر میں ایک ایسے مقام تک پہنچتے ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا (الانفال: ۵) کہ وہ سچے اور پورے اور حقیقی مومن ہیں۔جو آیت میں نے ابھی تلاوت کی اس میں اس آخری رفعت کا ذکر ہے اور ان لوگوں کا ذکر