خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 314 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 314

خطبات ناصر جلد نہم ۳۱۴ خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۸۱ء گے کہ کچھ اور دیگیں بننی چاہئیں کیونکہ مہمان زیادہ آنے لگ گئے ہیں۔انشاء اللہ۔پس ایک تو بڑی قربانی کرنے والی جماعت اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دی ہے اور اس لئے نہیں کہ کسی ایک شخص نے یا اس جماعت نے کوئی دنیوی فوائد حاصل کرنے ہوں یا اعزاز لینا ہو۔ہمارا اعزاز تو صرف یہ ہے کہ اللہ ہم سے راضی ہو جائے۔رضوانِ باری تعالیٰ کسی غیر احمدی کے منہ سے یہ نکل گیا کہ تالیف القلوب ہونا چاہیے۔میں نے کہا کیا کہتے ہو تم۔جن کی جھولیاں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے بھری ہوئی ہیں اُن کی تالیف قلوب تم کرنے آؤ گے۔یہ جو دیگوں میں حصہ لینے والے ہیں عام طور پر بہت مالی قربانی کرتے ہیں، اُس کے علاوہ میں جماعت کو کہتا ہوں کہ اُن کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں احسن جزادے اور آج جمعہ کی نماز کے ایک سجدے میں۔دوسری رکعت کے پہلے سجدہ میں۔یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ دوسری رکعت کے دوسرے سجدہ میں میں نے اپنا یہ دستور بنایا ہوا ہے کہ یہ جماعت کے لئے صرف دعا کرتا ہوں یعنی کسی فرد کے لئے نہیں کرتا۔تو دوسری رکعت کے پہلے سجدہ میں دو تین فقرے کہیں دعا کے اندر بے شک۔اس طرح کی لمبی دُعا تو نہیں کر سکتے کہ اللہ تعالیٰ انہیں احسن جزا دے اور ان کے اموال میں برکت ڈالے اور ان کے اخلاص میں برکت ڈالے اور ان کا خاتمہ بالخیر کرے۔ایک دفعہ راضی ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے والے نہ ہوں۔اور میں دعا کرتا ہوں جلسہ کا کام شروع ہو گیا نا۔اور آپ بھی خاص طور پر دُعائیں کرتے رہیں۔کوئی معین نہ میں وقت مقرر کرتا ہوں نہ کوئی طریقہ - آج سے جلسہ تک دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ باہر سے آنے والوں کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور اہل ربوہ کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور ہر قسم کی تکلیف اور پریشانی اور دُکھ اور بیماری سے ہر دوحصے جو ہیں جماعت کے آنے والے اور رہنے والے، انہیں محفوظ رکھے اور ہنستے کھیلتے ہم اُس کی راہ میں جلسہ پر جیسا کہ ہمارا بغیر نام لئے کے طریق ہے آئندہ کے لئے عزم کرتے ہیں کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے آگے بڑھیں گے۔خدا تعالیٰ ایسا عزم کرنے کی توفیق اس آنے والے جلسہ پر بھی دے کہ جو عزم پہلے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو اور جو پہلے سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کرنے والا ہو اور جس