خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 171 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 171

خطبات ناصر جلد نهم 121 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۸۱ء ایک بچہ مشرقی افریقہ میں ، احمدی بچہ دس بارہ سال کا ، اس کو جنون تھا تبلیغ کا اور عمر کے لحاظ سے اور علم کے لحاظ سے وہ کسی سے بحث تو نہیں کر سکتا تھا۔اپنا شوق پورا کرنے کے لئے اتوار کے روز سڑک پر،Pavement کے اوپر جہاں پیدل چلنے کا رستہ ہے وہاں عیسائیوں کے متعلق چھوٹے چھوٹے رسالے لے کے کھڑا ہو جاتا اور جو گزرتا وہ اپنا اندازہ لگا تا کہ یہ پڑھا لکھا ہوگا اس کو وہ دے دیتا۔ایک اچھا پڑھا لکھا انسان اسے لگا بڑے قیمتی لباس میں ملبوس اور اس کو اس نے ایک رسالہ دے دیا۔وہ Pavement کے اوپر ہی چلنے لگا۔کھول کے دیکھا اس کو پڑھا۔کوئی ۲۰۔۳۰ قدم جاچکا تھا واپس آیا۔کہنے لگا یہ پکڑوا پنا رسالہ اس نے کہا کیوں؟ کیا ہوگیا ؟ اس نے کہا تمہیں پتہ نہیں۔میں کون ہوں؟ کہا نہیں میں تو نہیں جانتا آپ کون ہیں۔کہنے لگا میں کیتھولک ہوں۔ہاں۔ہوں گے آپ۔تم احمدی ہو۔اس نے کہا ہاں میں احمدی ہوں۔اس نے کہا ہمیں حکم ہے کہ نہ کسی احمدی سے بات کرنی ہے نہ ان سے کوئی رسالہ لے کے پڑھنا ہے۔اس واسطے میں واپس کرتا ہوں۔اتنے عظیم دلائل موجودہ عیسائیت کے خلاف، ہم حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا پیارا رسول مانتے ہیں۔اس میں شک نہیں لیکن عیسائیت اس شکل میں جو ہمارے سامنے ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح کو خدا اور خدا کا بیٹا بنادیا اور تثلیث پر عیسائیت کی بنیا درکھ کے بڑے بڑے محلات کھڑے کر دیئے۔وہ تمام دلائل جو وہ دے رہے تھے اس زمانہ میں یا دے سکتے تھے قیامت تک۔ان سب کے جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کی گئی تفسیر قرآن میں موجود ہیں اور ہونے چاہیے تھے کیونکہ جس سے خدا نے جو کام لینا تھا اس کے مطابق اسے ہتھیار بھی عطا کرنے تھے چونکہ یہ تلوار کا زمانہ نہیں بلکہ دلائل کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ اور اسلام کے حسن اور نور کے ساتھ اسلام کی بالا دستی قائم کرنے کا زمانہ ہے تو وہ ہتھیار آپ کو دے دیئے۔ہندو مذہب کو لیس آریہ لیں سب کو قائل کرنے کے لئے دلائل ملے۔خدا کے نشان بھی ظاہر ہوئے۔ان کے جو عقائد اور ان کے جو دلائل تھے ، ان کا تو ڑ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا گیا اور آپ کی کتابوں میں وہ تو ڑ موجود ہے۔شاید آپ بچے ، نوجوان اس بات کو نہ سمجھیں۔کوئی سوچے گا کہ اتنا