خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 137
خطبات ناصر جلد نهم ۱۳۷ خطبه جمعه ۱۲ / جون ۱۹۸۱ء بھی ، بہت سخت ظلم ہوا ہے وہ۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات کو بلند کرے اور جو نمونہ انہوں نے پہلا جو زبردست واقعہ ہوا ہے۔جو میں نے تفصیل بتائی ہے اس کی روشنی میں اور بڑا زبر دست نمونہ قائم کیا اسلام پر قربان ہو جانے کا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے نور اور حسن کو نہ مٹنے دینے کا اور ظلمت کے سامنے سر نہ جھکانے کا۔ایک لمبا سلسلہ ہے نام بھی شاید لینے لگوں تو آدھا گھنٹہ گھنٹہ لگ جائے۔امام ابو حنیفہ ہیں۔امام ابو حنیفہ کا تعلق فقہ سے ہے اور جو چار فقہی اصول قائم ہوئے۔امام ابو حنیفہ حفی فقہ کو قائم کرنے والے، پھر امام مالک، امام شافعی ، امام احمد بن حنبل۔امام ابوحنیفہ پر بھی کفر کا فتویٰ لگا۔ان کو بھی انتہائی اذیت پہنچائی گئی۔کوڑے لگائے گئے ان کو۔امام مالک ان پر بھی کفر کا فتویٰ لگا۔امام احمد ان کے اوپر بھی کفر کا فتویٰ لگا اور ان کو بھی بڑی اذیتیں پہنچا ئیں۔امام بخاری ان کی تصنیف شدہ کتاب کو بعد میں اَصَحُ الْكِتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللهِ قرآن کریم کے بعد سب سے زیادہ صحیح کتاب کہا گیا۔کفر کا فتویٰ لگا ان پر اور تکلیفیں ان کو پہنچائی گئیں۔سید عبدالقادر جیلانی پر لگا تصوف میں سے، بیسوں نہیں ہر ایک پر لگا۔جو بھی آیا مصلح اس پر لگا۔عثمان فودی ۱۸۱۸ ء میں ان کی وفات ہوئی ہے افریقہ میں پیدا ہوئے اس وقت کا جغرافیہ مختلف تھا۔نائیجیریا کا جو مسلم نارتھ کہلاتا ہے وہ اور کچھ، بین اور کچھ اور ہیں ، اور چاڈ کا علاقہ بھی ، یہ کچھ علاقے ملے ہوئے تھے یہ ایک علاقہ تھا۔جہاں بطور مجدد کے ان کی بعثت ہوئی اور انہوں نے یہ اعلان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس لئے بھیجا ہے کہ میں بدعات کو دور کروں اور خالص اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کروں۔اس وقت اُن کے جو مخالف تھے وہ کہتے تھے ہمارے باپ دادا کے جو عقائد تھے وہ ہمارے لئے کافی ہیں۔تم ملحد ہو اور فتنہ پیدا کرنے والے ہو۔اور خدا تعالیٰ نے ان کو نشان بھی دکھائے بڑے، ہمت بھی بڑی دی، معجزات بھی بڑے عطا کئے۔چھوٹی سی جماعت تھی جو ان کے ساتھ شامل ہوئی تھی ان کے مخالف مسلمانوں نے کفر کا فتویٰ دے کے واجب القتل قرار دے کے میان سے تلوار نکالی اور ان کو ہلاک کیا سارے ماننے والوں کو ان کے سمیت ہلاک کرنے کی کوشش کی۔مگر جسے اللہ تعالیٰ بچانا چاہتا ہے اسے دنیا کی طاقتیں ہلاک نہیں کیا کرتیں اور پھر وہ میدانِ جنگ میں بھی کامیاب ہوئے اور میدانِ علم میں بھی اور تقویٰ کے اور طہارت