خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 444 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 444

خطبات ناصر جلد نهم ۴۴۴ خطبہ جمعہ ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء پھولوں کی طرف، Orange Blossom کی طرف جا رہی ہیں اور وہاں سے لا رہی ہیں نیکٹر تو وہ قسم کھا سکتا ہے کہ یہ اس کا پھول ہے کیونکہ Mix کرتی ہی نہیں۔تو یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے اور علم کے دروازے۔میں نے ایک ڈاکٹر سے کہا تھا۔یہاں نہیں آئے یہ تو بلین ڈالر ریسرچ پروگرام دیئے ہیں خدا تعالیٰ نے ہمیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔آگے بڑھو ، آگے بڑھو۔اصل چیز ہے روحانیت میں آگے بڑھو۔خدا تعالیٰ کی عظمتوں کے عرفان میں آگے بڑھو۔اس کے لئے دعائیں کریں۔اس کے لئے غور کریں۔اس کے لئے قرآن کریم پڑھتے ہوئے یہ دعا کریں کہ اولوا الالباب میں اللہ تعالیٰ ہمیں شامل کرے۔ان عقل مندوں میں شامل نہ کرے جن کے ساتھ وہ دوسر افقرہ استعمال نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے اور اپنے فضلوں سے ہمیں نوازے اور وہ دے ہمیں جو دینے کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ ستمبر ۱۹۸۲ ء صفحه ۲ تا ۶ )