خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 445 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 445

خطبات ناصر جلد نهم ۴۴۵ خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۸۲ء انسانی زندگی کے ہر فعل کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے دعا کی ضرورت ہے خطبه جمعه فرموده ۲۶ / مارچ ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے ہر چیز پیدا کر دی لیکن اس کی فطرت میں یہ بھی رکھا کہ ہر چیز کے حصول کے لئے وہ اپنے رب کریم کی طرف متوجہ ہوگا اور اس سے مانگے گا۔انسانی ضروریات دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک وہ قسم ہے جس میں کائنات کی ہر شے اس کے ساتھ شامل ہے اور اس قسم کی ضرورتوں کے لئے مانگنے کی حاجت نہیں مثلاً دل کی دھڑکن ہے۔زندگی کے ساتھ ضروری ہے کہ دل اپنی صحت مند حرکت کے ساتھ دھڑکتار ہے۔تو کہیں ہمیں یہ دعا نہیں سکھائی گئی کہ اے اللہ ! ہمارا دل اپنی صحت مند حرکت کے ساتھ دھڑکتا رہے۔صحت کی دعا سکھائی لیکن جو ضرورت دل کو تھی دل کو دعا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔یہ چیز میں اس وقت واضح کرنا چاہتا ہوں۔آنکھ کو اپنے دیکھنے کے لئے کسی دعا کی حاجت نہیں تھی اس کی حاجت اللہ تعالیٰ بغیر دعا کے پوری کر رہا ہے۔اسی طرح انسان کے جسم کا ہر ذرہ جو ہے اس کی وہ ضرورت جو دوسری کائنات کی مخلوقات میں مشترک ہے وہ اللہ تعالیٰ دے رہا ہے اور اس کے لئے انسانی تدبیر ایک اور رنگ میں ظاہر ہوتی ہے جس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا لیکن انسان کو