خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 433 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 433

خطبات ناصر جلد نهم ۴۳۳ خطبہ جمعہ ۱۲ / مارچ ۱۹۸۲ء خطبہ ثانیہ سے قبل فرمایا۔ایک دعا کے لئے بھی میں نے کہنا تھا۔دو روز ہوئے میری بڑی بیٹی امتہ الشکور (سَلَّبَهَا الله تعالی ) کو جگر کی کسی بیماری کا بڑا سخت حملہ ہوا اور کمزوری بھی ہوگئی۔دوائیاں دے رہے ہیں۔اصل تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں شفا ہے۔وہی شفا دینے والا ہے۔پہلے تو خیال تھا کہ ایک خاص قسم کی خطر ناک بیماری ہے وہ نہ ہولیکن لاہور سے جوٹیسٹ کروایا وہ خاص بیماری تو نہیں لیکن جگر میں کوئی ایسی تکلیف ہوئی ہے۔بعض دفعہ جگر میں پھوڑا بھی ہو جاتا ہے بعض دفعہ اور کوئی چیز ہو جاتی ہے جو ابھی تک نہیں پتہ لیکن اللہ تعالی کو تو ہر چیز کا علم ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اسے شفا دے۔آمین۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )