خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 405 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 405

خطبات ناصر جلد نهم ۴۰۵ خطبہ جمعہ ۱۹ رفروری ۱۹۸۲ء لگتا کہ ہم آگے کس طرح بڑھیں تو ان کی یہ تڑپ جو ہے کہ آگے بڑھیں کیونکہ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي 669 السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) میں کم “ سارے انسانوں کے لئے کہا گیا ہے۔تو اندھیرے میں وہ ہاتھ پاؤں مار رہے ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ اس تڑپ کو دعا قرار دے کے اور ان کی اس تڑپ کے نتیجہ میں اس مجوب کی جو دعا ہے کہ خدا تعالیٰ کو جانتا بھی نہیں لیکن دعا کی کیفیت اس کے اندر پیدا ہوتی ہے اسے قبول کرتا اور اس کے لئے روشنی پیدا کر دیتا ہے۔تو قرآن کریم کی تعلیم اور ہدایت اور وہ راہیں جو ترقی کے لئے قرآن کریم نے بیان کیں اس دنیا میں بھی مومن و کافر کے لئے بشارتیں بھی رکھتی ہیں اور انذار کا پہلو بھی رکھتی ہیں یعنی اگر صحیح راہ کو اختیار کرو گے فلاح پاؤ گے۔اگر صحیح راہ کو اختیار نہیں کرو گے نا کام ہو جاؤ گے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رحمتوں سے بھر پورا حسان جو ہے وہ صرف نوع انسانی پر نہیں بلکہ عالمین پر ہے وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) لیکن چونکہ انسانی زندگی سے باہر ہر شے انسان کی خدمت کے لئے مامور ہے اس لئے زیادہ فائدہ اس رحمت سے نوع انسانی حاصل کرتی ہے اور نبی کریم رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ اس لئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا جو رنگ اپنے پر چڑھایا تو بہت ساری روشنیاں آپ کی ہستی اور وجود سے باہر نکلیں تو رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ اس لئے بنے کہ خدا تعالیٰ نے اعلان کیا تھا کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷ ) میں رحیم ہوں ، رحمان ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اس واسطے وہ ایک جو کامل طور پر میر اعکس بنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، وہ رَحْمَةً لِلعلمین بن گیا اور اس رحمت کے جلوے انسانی زندگی پر جو ظاہر ہوتے ہیں ان کا بیان قرآن کریم میں ہے ان ساری باتوں پر غور کر کے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہر انسان کا یہ حق قائم کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ اسے قرآن کریم کی تعلیم حاصل ہو اور اس تک قرآن کریم کا حسن اور انوار پہنچائے جائیں اس لئے قرآن کریم کی اشاعت ضروری ہوگئی۔ہر صدی میں حتی المقدور اپنی طاقت کے مطابق اُمّت مسلمہ کے اولیاء قرآن کریم کے نور اور