خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 360 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 360

خطبات ناصر جلد نهم ۳۶۰ خطبہ جمعہ اار دسمبر ۱۹۸۱ء نہیں ہونا۔اس پر ہمیشہ امید رکھنی ہے، تو گل کرنا ہے اور اللہ کے فضل سے جیسا کہ ہوتا چلا آیا ہے اسی سے سب کچھ پانا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین جو ایک نئی چیز ہم نے پائی اس سے اس سال ، وہ احمد یہ بک ڈپو ہے۔قادیان میں جب ہم بہت ہی غریب ہوا کرتے تھے (وہ بھی ایک آزمائش کا دور تھا ) ایک ایسی دکان تھی جہاں جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع ہونی والی ہر کتاب مل جاتی تھی۔اس کا نام تھا ” احمد یہ بک ڈپو اب خیال آیا کہ ہجرت ہوئی ، جماعت وہاں کی جو مہاجرین کے ادھر آئی اپنا سب کچھ چھوڑ آئی۔ذرائع آمد، زمین تھی وہ چھوڑ آئے ، کارخانے تھے وہ چھوڑ آئے ، دوکا نیں تھیں وہ چھوڑ آئے۔دولت پیسوں کی شکل میں تھی وہ چھوڑ آئے۔کپڑے پہنے کے لئے وہ چھوڑ آئے اور بعضوں کو خدا نے یہ توفیق دی کہ وہ کپڑے چھوڑے بھی اور جو چھوڑ نے کا عام بھی ثواب ہے لیکن اس سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی انہیں تو فتق بھی مل گئی۔ایک وقت میں ہماری غیر احمدی بہنوں کو بڑی سخت کپڑوں کی ضرورت پڑی۔ابھی میں وہاں تھا تو میں نے پہلے منصورہ بیگم کے اور پھر اپنے خاندان کے سارے صندوق کھول کے اور ان میں تقسیم کر دیئے کیونکہ نگ اپنا ڈھانپنے کے لئے بھی ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔جب میں سارے کہتا ہوں تو میری مرا دساروں کی ہے یعنی وہ جوڑے جو نواب محمد علی خاں رضی اللہ عنہ اور ہماری بڑی پھوپھی جان صاحبہ رضی اللہ عنہا نے بڑے پیار سے دہلی سے زری کے بنائے تھے، (اس سستے زمانے میں بھی ہزار ہزار، دو ہزار کے ) وہ بھی سارے تقسیم کر دیئے اور کسی پہ احسان نہیں ، نہ کوئی بڑی بات کی کیونکہ وہ دیئے تھے اللہ نے ، اللہ کی راہ میں دے دیئے اور ایک سیکنڈ کے لئے احساس نہیں پیدا ہوا ( منصورہ بیگم وہاں نہیں تھیں ) میرے دل میں کہ میں یہ کیا کر رہا ہوں اور میں نے خط کے ذریعے اطلاع کر دی تھی انہیں اور باقی سب کو بھی اور یہاں جب آ گیا میں نومبر میں ، تو مجھ سے اس کا ذکر ہی نہیں کیا کہ وہاں کیا کیا؟ کوئی حالات ہی پوچھتا ہے۔کوئی اپنے کپڑوں سے دلچسپی لیتا ہے۔نہیں۔خوش تھیں کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں چلے گئے۔خدا نے ہمیں نگا نہیں رکھا۔خدا نے ہمارے گھروں کو پھر اس سے زیادہ بھر دیا جتنے وہ وہاں بھرے ہوئے تھے۔تو جو شخص یہ ایمان لاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس