خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 235 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 235

خطبات ناصر جلد نہم ۲۳۵ خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء ایمان سے خالی ہے اور اس کے باوجود جسے خدا تعالیٰ نے یہ اجازت دی ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کہے کیا وہ اسلام پر احسان جتلائے گا یا اللہ تعالیٰ پر احسان جتلائے گا کہ ہم اسلام لے آئے ہیں۔تو دعائیں کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحیح معنی میں اور پورے طور پر مُؤْمِنُونَ حَقًّا کے گروہ میں شامل کرے اور وہ تمام فیوض اور برکتیں اور افضال اور رحمتیں جن کی بشارتیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس مومنین کے گروہ کو دی ہیں اس کے آپ بھی وارث ہوں اور آپ کی نسلیں بھی وارث ہوں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۸/اکتوبر ۱۹۸۱ء صفحه ۳ تا ۶ )