خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 140
خطبات ناصر جلد نهم ۱۴۰ خطبه جمعه ۱۲ / جون ۱۹۸۱ء چھوڑ چکے ہوں اور صحیح راستہ نہ جانتے ہوں اور ہدایت کے نتیجہ میں جو کامیابیاں ملتی ہیں اور جن کی بشارت دی گئی ہے مرنے کے بعد اس کے ان میں وہ حصہ دار نہ ہوں اور فلاح اور کامیابی اس کے وہ وارث نہ بنیں۔تب بھی وہ اپنی ضد پر قائم رہیں گے کہ ہم اپنے باپ دادا کی بات پر چلیں گے اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کی بات کی طرف واپس نہیں آئیں گے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو دشمنی ہے صحیح اسلام پیش کرنے والوں سے جس طرح حضرت عثمان فودی رحمتہ اللہ علیہ سے دشمنی ہوئی کہ ان کو تلوار سے مارنا چاہا۔جس طرح حضرت امام حسین سے دشمنی ہوئی رحمتہ اللہ علیہ کہ جن کو قتل کیا گیا اور ان کے خاندان کے بڑوں اور چھوٹوں کو۔جس طرح امام ابوحنیفہ سے دشمنی ہوئی۔اتنے بزرگ انسان جنہوں نے اپنی ساری زندگی خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر چھوڑی تھی ان کو جسمانی اور ذہنی تکالیف اور ایذا پہنچانے لگ گئے تھے اور جس طرح میں نے بتا یا امام مالک، امام احمد ، سید عبد القادر جیلانی ، عثمان فودی اور حضرت ولی اللہ شاہ صاحب محدث دہلوی۔ان پر بھی حملہ کیا جاتا تھا قتل کرنے کے لئے ، اللہ تعالیٰ نے ان کو بچالیا۔یہ کہہ کہ ہمارے باپ دادا کے منہ سے جو بات نکلی تم اسے چھوڑ کے، خدا اور رسول کی جو صحیح اور سچی اور حقیقی بات ہے وہ ہمارے سامنے کیوں پیش کرتے ہو تو یہ جو دشمنیاں ہیں یہ صرف اس وجہ سے ہیں اللہ تعالیٰ کہتا ہے۔۔وَمَا نَقَدُوا مِنْهُم اِلَّا اَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ - الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (البروج : ۹، ۱۰) اور وہ ان سے صرف اس لئے دشمنی کرتے تھے کہ وہ غالب اور سب تعریفوں کے مالک اللہ پر کیوں ایمان لے آئے وہ اللہ جس کے قبضہ میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔وہ یہ نہیں سوچتے کہ اللہ ہر چیز کے حالات سے واقف ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِيْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ (البروج : ۱۱) وہ لوگ جنہوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو عذاب میں مبتلا کیا اور انہیں تکالیف پہنچا ئیں۔اور پھر تو بہ بھی نہ کی۔جس صحیح اور سچ اور خالص اسلام کی طرف وہ مصلحین اور ان کے ماننے والے بلاتے تھے اس طرف توجہ نہیں کی اور توبہ نہیں کی تو خدا تعالیٰ کی ناراضگی اور اس کے غضب کی آگ ان کے اوپر بھڑ کے گی۔اور جن کو ایذا دی جاتی ہے، جن کو ایذا دی جاتی رہی ہے۔سارے لمبے عرصہ میں ان کو یہ کہ کے قتل کیا گیا، کوڑے لگائے جیل میں بھیجا گیا۔6