خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 119 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 119

خطبات ناصر جلد نهم ١١٩ خطبه جمعه ۲۹ مئی ۱۹۸۱ء وَمَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا انْزَلَ اللهُ کی لطیف تفسیر اور ظلم کی وضاحت خطبہ جمعہ فرمود ه ۲۹ رمئی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہاں آکے گرمی لگنی شروع ہوئی ہے بہر حال جتنا ہو سکا اس وقت مختصراً اس مضمون کے سلسلہ میں خطبہ دوں گا جو پہلے شروع کیا ہوا ہے۔پچھلے سے پچھلا خطبہ میں نے ربوہ میں سورہ مائدہ کی آیات ۴۱ تا ۵۱ گیارہ آیات میں سے ایک ہی مضمون اٹھا کے خطبہ دیا تھا۔اسی کے متعلق آج بھی میں ایک حصے کی زیادہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ان آیات میں تین آیات کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَ مَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ - وَ مَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ تینوں آیات میں ہے۔دوسری آیت میں ہے فَأُولبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ۔تیسری آیت میں ہے۔وَمَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ۔یعنی جو لوگ اس کلام کے مطابق جو اللہ نے اتارا ہے فیصلہ نہیں کرتے۔حکم صادر نہیں کرتے ، وہی حقیقی کا فر بھی ہیں۔حقیقی ظالم بھی ہیں اور حقیقی اور پکے باغی بھی ہیں۔