خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 110 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 110

خطبات ناصر جلد نهم 11۔خطبه جمعه ۲۲ مئی ۱۹۸۱ء جذ بہ کے ساتھ مقامی آدمی وہاں تبلیغ اسلام کر رہا ہے اور اکثر ان میں سے تنخواہ لئے بغیر۔اب پچھلے سال میں گیا ہوں نائیجیریا کے دارالخلافہ لیگوس۔اس سے اتنی نوے میل کے اوپر ایک جگہ ہے ILaro (الارو) وہاں جماعت ہے چند ہزار احمدیوں کی (علاقہ ملا کے ) انہوں نے چار مسجد میں بنا ئیں یہ بیس پچیس ہزار کی آبادی ہے غالباً ( صحیح آبادی کا مجھے پتا نہیں ) شہر کے چاروں کونوں میں اس لئے کہ احمدی بکھرے ہوئے تھے شہر میں۔پھر انہوں نے ایک جامع مسجد بنائی جس کا افتتاح ان کی خواہش پر میں نے کیا جب میں وہاں گیا۔وہاں میں نے یہ سماں دیکھا، ایک تو ان پانچ مساجد بنانے کے لئے انہوں نے مرکز سے ایک پیسہ نہیں مانگا۔دوسرے انہوں نے اپنے خرچ پر ایک Van (دین) دس یا بارہ Seater (سیٹر) کی بالکل نئی خریدی اور اس کے او پر لکھا ہوا احمد یہ مسلم مشن کچھ اس قسم کا فقرہ لکھا ہوا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے خرچ پر یہ اپنے خرچ پہ سارا کام کر رہے ہیں ) پانچ سات آدمیوں نے موٹر سائیکل لئے ہوئے ہیں اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ہرا تو ار کو ان کا ایک وفد علاقے میں جا کے تبلیغ کرتا ہے۔وہاں کچھ عرصے سے پہلے تو وہاں نہیں تھا ) ایک مبلغ بھی ہے لیکن ایک مبلغ ہے اور باقی سات آٹھ تو Paid ( پیڈ ) نہیں ہیں۔جو گاڑی استعمال کرتے ہیں وہ مبلغ کی نہیں ہے، وہ مرکز کی نہیں ہے، جو موٹر سائیکل ہیں وہ بھی ذاتی ہیں ان کے۔جو خرچ کرتے ہیں پٹرول یا ڈیزل کے اوپر وہ اپنا خرچ کر رہے ہیں اور ہر ہفتے الا رو کے گرد وہ جاتے ہیں کبھی مشرق کی طرف کبھی مغرب کی طرف کبھی شمال کی طرف، کبھی جنوب کی طرف اور مجھے انہوں نے بتایا کہ ( دوتین سال سے انہوں نے یہ پروگرام بنا کے کام شروع کیا ہے ) چودہ آبادیوں میں نئی جماعتیں قائم کر چکے ہیں۔یہاں ایسے مبلغ بھی ہیں پاکستان میں کہ اگر کسی ایک کو ہدایت دینے کا ذریعہ بن جائیں تو سمجھتے ہیں کہ طارق کی طرح ہم نے سپین کو فتح کر لیا۔تو باہر کے جو ممالک ہیں انہوں نے ایک عظیم مہم جاری کر رکھی ہے اور اللہ تعالیٰ کا جو عظیم منصوبہ تھا اس کا بڑا بوجھ اٹھا لیا۔دنیا کے بہت سے حصوں میں ، افریقہ میں گیا وہاں بھی بعض کمزوریاں ہیں وہ ہمارے لئے برکتیں بن جاتی ہیں مثلاً فارن ایکسچینج وہاں سے بھی باہر نہیں جا سکتا