خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 78 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 78

خطبات ناصر جلد نهم ZA خطبه جمعه ۱۰ / اپریل ۱۹۸۱ء شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین پسند کرے گا وہ اپنے لئے یا کسی اور کے لئے فَلَنْ يُقْبَل منه (ال عمران :۸۶) دینِ اسلام کے سوا کوئی اور دین خدا تعالیٰ کو مقبول نہیں ہے، پسندیدہ نہیں ہے۔وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ (آل عمران : (۸۶) اور وہ قیامت کے دن گھاٹے میں پڑے گا۔تو یہ ایک حقیقت ہے جسے قرآن کریم نے متعدد جگہ وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔آج میں نے ایک اقتباس (چند آیتیں اوپر نیچے اکٹھی آئی ہیں ) لیا۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو جو اور بھی روشنی ڈالی گئی ہے اس مضمون پر قرآن کریم میں وہ پھر اگلے خطبے میں بیان کر دوں گا۔آج کے لئے تو اتنا ہی کر سکا ہوں۔بڑا ضعف محسوس کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے۔یہ یاد رکھو دین اسلام کے علاوہ کوئی دین نہیں ہے اور یہ بھی یاد رکھو کہ جس چیز کو آپ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حاصل کیا یعنی خالص دین، یہ بدعات سے پاک دین، قرآن کریم کی تعلیم قرآن کریم کی عظمت قرآن کریم کی رفعت قرآن کریم کی وسعت جو ہماری دنیا کے سمندروں سے بھی زیادہ ہے، اس حقیقت کو آپ نے پایا ہے۔دنیا کی لالچ یا دنیا کا ڈر ہمیں اس مقام سے ، اس راہ سے پرے نہیں ہٹا سکتا لیکن اپنی کوشش کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس کے لئے ہمیں خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکتے رہنا چاہیے کہ اس کی مدد کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ہم کچھ بھی نہیں ، ذرہ ناچیز جو ہماری جوتی کے تلوے میں لگا ہوا ہے وہ بھی حیثیت ہماری نہیں ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہمارے شامل حال نہ ہو اور اگر شامل حال ہو تو ساری دنیا کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقام کو سمجھنے اور اس حقیقت کو سمجھنے کہ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ کی تو فیق عطا کرے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ رمئی ۱۹۸۱ء صفحه ۳ تا ۶ )