خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 63
خطبات ناصر جلد نهم ۶۳ خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۸۱ء ہر احمدی یہ روح پیدا کرے کہ خدا کے سوا کسی چیز کی ضرورت نہیں خطبه جمعه فرموده ۲۷ / مارچ ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیمیں بھی ہیں۔انصار اللہ ہے۔خدام الاحمدیہ مع اس کی شاخ اطفال الاحمدیہ کے اور لجنہ اماء اللہ مع اس کی شاخ ناصرات الاحمدیہ کے۔ان ذیلی تنظیموں کے سپر دخلیفہ وقت نے بعض معین کام کئے ہیں اور امید رکھی جاتی ہے کہ وہ اپنے دائرہ عمل میں حسن عمل پیدا کریں گی اور حسن عمل بہت حد تک پیدا کر بھی رہی ہیں لیکن انسانی زندگی میں ترقیات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔(خطبہ کے دوران بعض دوست جو دوسروں کے سروں پر سے پھلانگ کر آگے آنے کی کوشش کر رہے تھے کی طرف اشارہ کر کے حضور نے فرمایا لوگوں کے سروں پر سے پھلانگ کے نہیں آنا چاہیے۔ناقل ) اور اس کے لئے ایک مستقل عمل ، جد و جہد میں تسلسل قائم رکھا جاتا ہے رکھا جانا چاہیے۔بعض دفعه بعض ممبران ان تنظیموں سے یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ چونکہ مثلاً خدام الاحمدیہ کی ایک تنظیم قائم ہے۔اس لئے ماں باپ کی ساری ذمہ داریاں خدام الاحمدیہ کو سونپ دی گئی ہیں۔انہیں اپنے بچوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔یہ غلط ہے ان تنظیموں نے اپنے اپنے